جدید ٹیکنالوجی نے بہت سی چیزیں تبدیل کردی ہیں- اس
ٹیکنالوجی نے جہاں ایک جانب ایک ہی وقت میں متعدد اقسام کے مواقع اور
ملازمتیں پیدا کی ہیں وہیں دوسری طرف کئی لوگوں کو اپنی ملازمتوں سے ہاتھ
بھی دھونا پڑے ہیں- آج ہم آپ کو ماضی کی چند ایسی ہی ملازمتوں کے بارے میں
بتائیں گے جن کا آج کے دور میں کوئی وجود نہیں ہے اور اس کا سہرا صرف جدید
ٹیکنالوجی کے سر جاتا ہے-
|
Pre-Radar Listeners
ریڈار کی ایجاد سے قبل آرمی کے پاس ایک ایسی ڈیوائس تھی جو اپنے علاقے میں
داخل ہونے والے دشمن کے جہاز کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے- یہ ڈیوائس
آواز کی لہروں کے ذریعے جہاز کا پتہ لگاتی تھی اور ان مشین کو چلانے کے لیے
آپریٹر کی ضرورت ہوتی تھی جو ان آوازوں سن کر اپنی ٹیم کو اس بات سے آگاہ
کرتا تھا کہ دشمن کا جہاز اب قریب ہے- |
|
Lamp lighters
سوچیے بجلی سے پہلے لوگ کس طرح رہتے ہوں گے؟ پہلے رات کے اندھیرے سے بچنے
کے لیے سڑکوں پر ایسے لیمپ نصب کیے جاتے تھے جو گیس کی مدد سے جلتے تھے- ان
لیمپ کو روشن کرنے کے لیے ایک شخص بطورِ ملازم رکھا جاتا تھا جو کہ شام
ہونے سے قبل انہیں روشن کیا کرتا تھا- لیکن بجلی آنے کی صورت میں ملازمت
ختم ہوگئی-
|
|
Switchboard Operator
سوئچ بورڈ آپریٹر اپنے دور کی ایک مقبول ترین ملازمت تھی- لیکن یہ ایک
پیچیدہ ترین اور اہم ملازمت بھی تھی- اس میں ملازم کو دن بھر میں بہت سے
کام کرنا پڑتے تھے- اس میں ملازم کی بنیادی ذمہ داری ہر فون کال کو تار کے
ذریعے دوسری فون کال سے منسلک کرنا ہوتا تھا تاکہ لوگ اپنے مطلوبہ شخص سے
بات کرسکیں- تاہم اب یہ سب خودکار طریقے سے ہوتا ہے اس لیے یہ ملازمت بھی
اب ختم ہوچکی ہے-
|
|
Chimney Sweepers
اس ملازمت کے لیے نوجوانوں اور یا کم عمر لڑکوں کو ترجیح دی جاتی تھی- اس
جاب میں ملازم کا کام چمنی کو صاف کرنا اور ان کا مکمل جائزہ لینا ہوتا تھا-
ان ملازموں کا پتلا دبلا لیکن مضبوط اعصاب کا مالک ہونا ضروری ہوتا تھا-
تاہم نئے دور میں آنے والی خودکار مشینوں نے اس ملازمت کو بھی ہمیشہ کے لیے
ختم کردیا-
|
|
Log Drivers
مختلف قسم کی ٹرانسپورٹ کی ایجاد سے قبل کاٹے جانے والے درختوں یا
لکڑیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لیے لاگ ڈرائیورز کی خدمات حاصل
کی جاتی تھیں- یہ ڈرائیورز دریا پر کچھ ایسے انداز سے لکڑیوں کو بہاتے ہوئے
لے جاتے تھے کہ لکڑیاں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچ جاتی تھیں- یہ ڈرائیور
انتہائی طاقتور ہوتے تھے کیونکہ لکڑیاں بھی بہت بھاری ہوتی تھیں-
|
|
Rat Catches
اس ملازمت میں لوگوں چوہے پکڑے کے لیے مقرر کیا جاتا تھا- یہ ایک انتہائی
خطرناک ملازمت تھی کیونکہ یہ چوہے کبھی کبھی پکڑنے والے کو کاٹ بھی لیتے
تھے جو کہ بعد میں انفیکشن بن جاتا تھا- لیکن اس ملازمت کی خاصیت یہ تھی کہ
چوہے پکڑے اور مارے جانے سے عام عوام مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتی تھی-
|
|
Coal Stokers
کئی دہائیاں قبل بحری جہاز آج کی مانند جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نہیں تھے
اور اس وقت یہ جہاز کوئلے سے حاصل ہونے والی توانائی کی مدد سے چلائے جاتے
تھے- یہ کوئلہ بوائلر روم میں موجود بھٹی میں ڈالا جاتا تھا- اور اس کام کے
لیے ملازم رکھے جاتے تھے- ان ملازموں کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں تھی-
تاہم یہ ایک انتہائی خطرناک اور سخت ترین ملازمت تھی-
|
|