فلیش لائٹ آپ کی جاسوسی کر رہی ہے

انٹرنیٹ کا جدید دور زیادہ سے زیادہ خطرناک ہوتا جارہا ہے- آج کی دنیا میں پرائیوسی نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی- ایسا کچھ بھی نہیں ہے جسے لوگ ذاتی کہہ سکیں- ہماری تمام ویڈیوز اور تصاویر وغیرہ ہمارے لیپ ٹاپ٬ کمپیوٹر اور ویب کیم سے ہیک کر کے شئیر کردی جاتی ہیں-
 

image


یہ بات ٹھیک ہے کہ جب سے اسمارٹ فون آئے ہیں لوگ خود کو کسی حد تک محفوظ تصور کرتے ہیں لیکن اب بھی انٹرنیٹ پر کئی طریقوں سے کریڈٹ کارڈ اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات چوری کی جارہی ہیں- اس کا ایک بڑا ذریعہ موبائل اپلیکشن بھی بن رہی ہیں اس لیے ان پر بھی زیادہ اعتبار نہیں کیا جاسکتا-

اس بات کا انکشاف حال ہی میں فوکس نیوز کی ایک اسپیشل رپورٹ کے دوران سائبر سیکورٹی کے ماہر Gary Miliefsky نے کیا ہے-

گیری کا کہنا تھا کہ “ آئی فون٬ اسمارٹ فون اور اینڈرائیڈ فون میں انسٹال کی جانے والی زیادہ تر فلیش لائٹ اپلیکشن قابلِ بھروسہ نہیں ہوتی اور یہ جاسوسی کا کام کرتی ہیں“-
 

image

“ضروری ہے کہ اس طرح کی غیر ضروری اپلیکشنز سے اجتناب کیا جائے اور انہیں فوراً موبائل فون سے نکال دیا جائے تاکہ آپ ڈیٹا چرائے جانے سے محفوظ رہ سکیں“-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

The modern era of internet is going more and more dangerous. In today’s world there is no such thing as privacy. People don’t have anything that can be kept personal. This video shares the terrific way of how strangers hack into our personal videos and motions and gets to know all the details about our webcams, laptops and computers.