سابق پاکستانی کھلاڑی آسٹریلیا میں ٹیکسی ڈرائیور

گزشتہ روز ہم نے آپ سے چند ایسے پاکستانی کرکٹرز کا ذکر کیا تھا جو مشہور ہونے سے قبل انتہائی سخت حالات سے گزرے ہیں لیکن آج ایک ایسے پاکستانی کرکٹر کا ذکر ہے جو بلندیوں کو چھونے کے باوجود بھی مناسب پذیرائی اور توجہ نہ ملنے کے باعث معاشی حالات کے ہاتھوں مجبور ہوکر ٹیکسی چلا رہے ہیں-
 

image


جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں سابق پاکستانی کھلاڑی ارشد خان کی جو آجکل آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بطور ٹیکسی ڈرائیور اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں-

اس بات کا انکشاف چند ایک بھارتی شہری نے کیا ہے جس نے حال ہی میں سڈنی کا دورہ کیا ہے-

بھارتی شہری گنیش بارلے نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں انکشاف کیا ہے پاکستان کے سابق آف اسپنر ارشد خان اب آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک ٹیکسی ڈرائیور ہیں-

گنیش کی پوسٹ کے مطابق “ ارشد خان نے انہیں بتایا کہ وہ پاکستان سے ہیں اور کئی بار اس وقت حیدرآباد کا دورہ کر چکے ہیں جب وہ لاہور بادشاہ کے لیے کھیلتے تھے- مزید بات چیت کے بعد گنیش کو احساس ہوا کہ ان کا ٹیکسی ڈرائیور کوئی اور نہیں بلکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ایک مایہ ناز کھلاڑی ہے“-

ارشد خان 1997 سے 2001 تک مسلسل پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتے رہے ہیں- اس کے بعد 2005 میں انہوں نے اپنے کیریر کی سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے بھارت کے خلاف صرف 33 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں-
 

image

گنیش کا اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہنا ہے کہ “ ٹیکسی میں سفر کے دوران ابتدا میں تو ارشد خان نے کوئی خاص بات چیت نہیں کی لیکن پھر بھارت سے اپنے تعلق کے بارے میں بات شروع کردی- ارشد خان نے خود کو ایک پاکستانی کے طور پر متعارف کروایا- اور انہوں نے بتایا کہ وہ ایک طویل مدت سے سڈنی میں ٹیکسی چلا رہے ہیں“-

ارشد خان کی زندگی کا ایک ناقابلِ فراموش لمحہ 2006 میں اس وقت آیا جب انہوں نے پشاور میں ہونے والے ایک میچ کے دوران بھارت کے عظیم کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کی وکٹ حاصل کی-

بدقسمتی اسے ارشد خان کا کیریر بھی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی Ewen Chatfield کی مانند بدل کیا جنہوں نے ولنگٹن میں کیب چلانا شروع کردی تھی-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Former Pakistani cricketer, Arshad Khan was recently spotted driving Uber Taxi in Sydney, by an Indian visiting Australia. In a Facebook post shared yesterday by Ganesh Birle, it was revealed that former Pakistani off-spinner, Arshad Khan is now a taxi driver in Sydney, Australia.