کھانے میں اگر نمک نہ ہو یا کم ہو کھانا بالکل بےذائقہ
اور پھیکا معلوم ہوتا ہے- لیکن اگر یہی نمک زیادہ استعمال کیا جائے تو پھر
آپ شاید اس کے ان طبی نقصانات کا اندازہ بھی نہ لگا سکیں جن کا انکشاف حال
ہی میں ہوا ہے-
جی ہاں ماہرین کے مطابق ایسے افراد جو زیادہ نمک استعمال کرتے ہیں وہ
موٹاپے کا شکار بن سکتے ہیں- ماہرین کا اپنی نئی تحقیق میں مزید یہ بھی
کہنا ہے زیادہ نمک کا استعمال موٹاپے کے علاوہ کئی مہلک امراض کے لاحق ہونے
کے خطرات میں اضافہ کردیتا ہے-
|
|
برطانوی ماہرین کی نلی تحقیق کے مطابق دیگر امراض میں ذیایبطس ، ہارٹ
فیلیئر اور فالج شامل ہیں۔
یہ نئی تحقیق یونیورسٹی آف لندن کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ہے- ماہرین نے
نمک کے استعمال سے پیدا ہونے والے موٹاپے کی وجہ کچھ یوں بیان کی ہے کہ نمک
انسان کی پیاس کو بڑھا دیتا ہے اور اس طرح لوگ مختلف سافٹ ڈرنکس کا استعمال
کرتے ہیں جو کہ ان موٹاپے کا شکار بنا دیتے ہیں-
تحقیق میں یہ بھی کہا گیا کہ آج کل جو غذائیں استعمال کی جارہی ہیں ان میں
نمک٬ چربی اور چینی کا استعمال زیادہ کیا جارہا ہے- یہی وجہ ہے کہ انسان کی
صحت پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں-
تحقیق کے مطابق صرف 1 گرام نمک کا زائد استعمال انسان کے موٹاپے کا شکار
بننے کے خطرات کو 25 فیصد تک بڑھا دیتا ہے-
|
|
ماہرین کے مطابق یہ موٹاپا ہی ہے جو بعد میں انسان کو فالج، ہارٹ اٹیک اور
ذیابیطس جیسے مہلک امراض میں بھی مبتلا کردیتا ہے- |