گزشتہ دو روز سے صوبہ سندھ ایک مرتبہ پھر شدید گرمی کی
لپیٹ میں ہے اور بالخصوص کراچی اس گرمی سے زیادہ متاثر دکھائی دیتا ہے-
سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر اس جان لیوا اور بیماریوں سے بھرپور گرمی میں خود
کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟
عام طور پر لوگ اس شدید گرمی میں لُو یا ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوجاتے ہیں اور
انہیں بخار چڑھ جاتا ہے- ہیٹ اسٹروک کی چند عام علامات میں سر درد ہونا٬
بےہوش ہوجاتا٬ متلی محسوس ہونا٬ الٹیاں لگنا اور چکر آنا شامل ہے- اس کے
علاوہ مریض کے جسم کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرجاتا ہے
|
|
لیکن ہیٹ اسٹروک کے بخار سے بچاؤ بھی کچھ خاصل مشکل نہیں- اس کے لیے ضروری
ہے کہ آپ پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور ایسی اشیا سے پرہیز کریں
جن میں زیادہ چینی یا کیفین استعمال کی گئی ہو-
اس کے علاوہ جتنی بار ممکن ہو نہائیں اور ایسی جگہوں پر بالکل نہ بیٹھیں
جہاں دھوپ آتی ہو یا پھر گرمائش ہو- سحر و افطار میں تلے ہوئے کھانوں کا
استعمال کم کریں اور ہلکے پھلکے کپڑے پہنیں-
سر کو ہمیشہ ڈھانپ کر رکھیں اور ساتھ ہی پیروں میں بھی چپل پہنیں رکھیں-
ماہرین کے مطابق ایسے موسم میں چائے کے استعمال زیادہ بہتر پانی کا استعمال
ہے-
اگر آپ مندرجہ بالا علامات پائی جاتی ہیں تو آپ کو چاہیے فوراً نہا لیں
اور پنکھے کے قریب بیٹھ جائیں تاکہ جسم ٹھنڈا ہوسکے- اور اگر بخار بھی
محسوس ہو رہا ہو تو جسم کے مختلف حصوں کو برف سے ٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں-
|
|
لُو لگنے کی صورت میں بخار وغیرہ کی ادویات ہرگز استعمال نہ کریں-
دوسروں کی مدد:
اگر آپ کوئی کوئی شخص لُو یا ہیٹ اسٹروک کا شکار دکھائی دیتا ہے تو آپ نے
سب سے پہلے ایمبولینس کو کال کرنے کے علاوہ مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کرنا
ہے جب تک کہ ایمبولینس آپ تک نہیں پہنچ جاتی:
ایسے شخص کو جلد از جلد ٹھنڈے مقام پر منتقل کیجیے-
مریض کو زیادہ سے زیادہ ہوا پہنچائیے چاہیے کھڑکیاں کھول کر یا پھر پنکھے
کے ذریعے-
مریض کو پانی پلائیے لیکن کسی قسم کی دوا استعمال مت کروائیے-
مریض پر ٹھنڈے پانی کا چھڑکاؤ کیجیے لیکن خیال رہے کہ پاںی برف والا یا
زیادہ ٹھنڈا نہیں ہونا چاہیے اور پانی کا درجہ حرارت 15 سے 18 ڈگری سینٹی
گریڈ کے درمیان ہونا چاہیے-
متبادل کے طور پر آپ مریض کو گیلے کپڑے مثلاً تولیے اور چادر وغیرہ میں
لپیٹ بھی سکتے ہیں-
اگر مریض کو جھٹکے لگ رہے ہوں تو اسے ایسی تمام چیزوں سے دور لٹائیے جس سے
ٹکرا کر وہ زخمی ہوسکتا ہو- |