یوسی موبائل براؤزر دوسرے موبائل براؤزر کے مقابلہ میں
3G,4G LTE نیٹ ورکس پر تین گنا تیز موبائل انٹرنیٹ اور ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ
فراہم کرتا ہے-
|
|
پاکستان کے سب سے مقبول انٹرنیٹ موبائل براؤزر UC Browser نے حالیہ کیے گئے
تجربے میں انٹرنیٹ برق رفتاری کی نئی مثال قائم کر دی۔
جدید موبائل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی ، جن میں 3G,4G اورLTE نیٹ ورکس شامل ہیں،
پر کیے جانے والے انٹرنیٹ تیز رفتاری کے مظاہرے میں UC Browser نے تمام
مدمقابل موبائل براؤزر کو تین گنا رفتار کے ساتھ پیچھے چھوڑ دیا ۔
|
|
انٹرنیٹ کی رفتار اسمارٹ فون صارفین کیلئے سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے
اور یہی وجہ ہے کہ یوسی موبائل براؤزر 26.3 فیصد مارکیٹ شئیر کے ساتھ
پاکستان میں سب سے مقبول براؤزر ہے- |