نیکیاں کیسے کمائیں؟؟

محترم و مکرم جناب۔۔۔۔۔۔۔۔ السّلام علیکم۔
کچھ عرصہ پہلے میں نے کوٹ ادوشہر کے مضافات میں ایک پرائمری سکول قائم کیا تھا، جسکا مقصد علاقے کے غریب بچوں کو انتہائی کم فیس میں معیاری تعلیم مہیا کر نا تھا۔ الحمد ﷲ اس وقت سکول میں پلے کلاس سے فائیو کلاس کے پچا س سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کی ماہانہ فیس صرف دو سو روپے سے چھ سو روپے تک ہے۔ (یہ فیس بھی اس لیے لگائی تاکہ انتظامی اخراجات پورے کیے جاسکیں)۔ تاہم میں نے محسوس کیا ہے کہ یہ بچے بیچارے دو سوروپے بھی ادا نہیں کر سکتے۔کچھ مخیر حضرات کے تعاون سے اس سال کئی بچوں کو ہم نے کورس کی کتابیں مفت لیکر دیں، باقی بچوں نے جیسے کیسے خود انتظام کرلیا۔ اب ان بچوں کی حالت یہ ہے کہ اگر کوئی کتاب پھٹ جائے تو مہینوں دوبارہ نہیں لے پاتے۔ایک کتاب کئی بچے پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ سکول شوز کی بجائے ٹوٹی چپلوں میں سکول آتے ہیں۔ غربت کی وجہ سے یونیفارم افورڈ نہیں کرسکتے۔ گھر کے پھٹے کپڑوں میں سکول آتے ہیں۔ جیب خرچ کے لیے اس زمانے میں بھی کبھی کبھار پانچ روپے کا سکہ لے آتے ہیں، ورنہ وہ بھی نہیں، بریک ٹائم میں کچھ کھانے کے لیے دوسرے بچوں کے چہرے دیکھتے ہیں۔ماہانہ فیس کے لیے زیادہ دباؤ ڈالو، یا فیس بڑھاؤ تو سکول کیا تعلیم ہی چھوڑ جاتے ہیں۔ کوئی مزدور کا بچہ ہے ، کوئی کسان کا ، کوئی رکشے والے کا وغیرہ وغیرہ۔۔

غریب بچوں کی موجودہ حالت دیکھتے ہوئے میری یہ خواہش ہے کہ اس سکول کو مکمل طور پر ایک چیریٹی سکول میں تبدیل کر کے بچوں کو اچھی اور معیاری تعلیم بالکل مفت دی جائے۔ اسکے لیے ہمیں ماہانہ تقریبا 75ہزار و پے کی ضرورت ہے۔ اور ان75 ہزار وپے میں ہم تقریبا ایک سو بچوں کو پلے گروپ سے کلاس فائیو تک معیاری تعلیم معہ ناظرہ قرآن مفت دے سکیں گے۔ میں چاہتا ہوں کہ کوئی دس ، بیس نیک دل مخیر حضرات اس کارِ خیر میں شامل ہو جائیں جو کہ ہر ماہ کچھ حصہ ملا کر اس سکول کو چلا سکیں۔ میر ی آپ سے گذارش ہے کہ آپ خود بھی اس کارِ خیر میں حصہ لیں اور اپنے احباب میں سے کچھ نیک دل لوگ تلاش کریں جو اس کارِ خیر میں مستقل طور پر حصہ ڈال کر اس سکول کو مستقل بنیادوں پر مفت چلاسکیں۔ برائے مہربانی مزید تفصیلات اور سکول وزٹ کے لیے مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کریں۔
محمد شفیق احمد خان کوٹ ادو ۔ ضلع مظفر گڑھ، پنجاب، پاکستان ۔
فون: 0333-6017660, 0316-6017660,
0343-6017660, 0300-2534320
Mohammad Shafiq Ahmed Khan-0333-6017660
About the Author: Mohammad Shafiq Ahmed Khan-0333-6017660 Read More Articles by Mohammad Shafiq Ahmed Khan-0333-6017660: 93 Articles with 233681 views self motivated, self made persons.. View More