ایپل کا تہلکہ٬ حیرت انگیز مصنوعات متعارف

کچھ عرصہ قبل ایپل کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے دو آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس کی کامیابیوں نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا- اور اب ایپل کے شائقین نے اپنے پسندیدہ برانڈ کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروائے جانے والے دو نئے موبائل فون کو بھی بہت پسند کیا ہے- ایپل کی جانب سے آئی فون 6 کے لانچ کیے جانے کے ایک طویل مدت کے بعد آئی فون 6 ایس اور 6 ایس پلس متعارف کروائے گئے ہیں-
 

image


ایپل کا نیا آئی فون 6 ایس 4.7 انچ کی اسکرین کا حامل ہے جبکہ آئی فون 6 ایس پلس کی اسکرین کا سائز 5.5 انچ ہے- بڑی اسکرین کے حامل آئی فون 6ایس پلس کی باڈی میں ایلمونیم کو بہتر بنایا گیا ہے-

آئی فون 6 پلس کے ڈسپلے کا ریزولیشن 1080 پکسل ہے جبکہ دونوں نئے فون تھری ڈی ٹچ ٹیکنالوجی بھی شامل کی گئی ہے- اس ٹیکنالوجی کی مدد سے موبائل صارف صرف انگلی کے دباؤ سے مختلف ایپلیکشنز میں باآسانی داخل ہوسکتا ہے- اس کے علاوہ فون خود بھی جانچ سکتا ہے کہ صارف اس وقت کونسی اپلیکشن استعمال کرنا چاہتا ہے-
 

image

نئے فونز کو 12 میگا پکسل کیمرا سے آراستہ کیا گیا ہے جبکہ فرنٹ کیمرا 5 میگا پکسل کر دیا گیا ہے- یہ کیمرے لائیو فوٹو فیچر سے آراستہ ہیں- یہ فیچر ایک سیکنڈ سے لے کر آگے کے وقت کی لاتعداد تصاویر کھینچ لیتا ہے- ان تصاویر کو gifs میں تبدیل کیا جاسکتا ہے-

نئے آئی فونز میں پروسیسر کی رفتار کو بھی بڑھایا گیا ہے- نئے آئی فون میں اے 9 چپ نصب کی گئی ہیں- ایپل کے مطابق یہ فون اے8 چپ کے مقابلے میں زیادہ 80 فیصد پروسیسنگ موڈ اور 90 فیصد زیادہ گرافک پاور کے ساتھ استعمال کیے جاسکتے ہیں-

آئی پیڈ پرو اور ٹی وی باکس:
دو نئے آئی فون کے ساتھ ہی ایپل کی جانب سے آئی پیڈ پرو اور ٹی وی باکس بھی متعارف کروائے گئے ہیں- آئی پیڈ پرو کا اسکرین سائز 12.9 انچ ہے اور اسے دفتریں کاموں کے علاوہ تفریح کے غرض سے مثلاً ویڈیو گیمز اور فلموں کے لیے بھی پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں استعمال کیا جاسکے گا-

آئی پیڈ پرو کے ساتھ ایک مقناطیسی کی بورڈ اور ایک سٹائلوس بھی شامل ہے٬ اس سٹائلوس کو ایپل پینسل کا نام دیا گیا ہے- آئی پیڈ پرو کی بیٹری 10 گھنٹے کا بیک اپ دے سکے گی-
 

image

ایپل ٹی وی باکس کا ایک الگ ایپ اسٹور ہوگا اور اس میں انٹرنیٹ اور کیبل کی سہولیات بھی موجود ہوں گی جبکہ اسے ویڈیو گیمز کھیلنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا-

آئی پیڈ پرو نومبر 2015 تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگیا جبکہ دونوں نئے آئی فون رواں ماہ ستمبر سے ہی مارکیٹ میں موجود ہوں گے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Apple has unveiled a massive revamp of its products including new iPhones, a 'monster' iPad with a 12.9-inch screen and a new $149 TV box that can run apps and games. At a special event at the Bill Graham Civic Auditorium in San Francisco, Tim Cook showed off a raft of products, which also include new colours and straps developed with Hermes for the Apple Watch.The new iPhones, called the 6s and 6s Plus, include a new rose gold option and a new screen technology called 3D Touch.