ایسا سائنسدان جو 12 سال سے نہایا نہیں٬ کیوں؟

عام طور پر سائنسدانوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا سوچنے کا انداز عام انداز سے بہتر ہوتا ہے اور یہ بہتر زندگی گزارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- لیکن ایک امریکی سائنسدان کے بارے میں حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ گزشتہ 12 سالوں سے بغیر نہائے زندگی گزار رہے ہیں-

Dave Whitlock جو کہ کیمیکل انجنئیر اور ایم آئی ٹی گریجویٹ ہیں٬ کا کہنا ہے کہ “ اس بات کی کوئی بنیاد نہیں ہے کہ غسل ایک صحت مند عمل ہے اور نہ کبھی کسی نے ایسے افراد کا طبی معائنہ کیا ہے جو روزانہ نہاتے ہیں“-
 

image


“ میں گزشتہ 12 سالوں سے نہیں نہایا- حقیقت یہ ہے کہ صابن اور شیمپو آپ کے جسم پر موجود ان جراثیم کا بھی خاتمہ کردیتے ہیں جو کہ آپ کی جلد کو صاف اور آباد رکھتے ہیں“-

ڈیو کا کہنا تھا کہ “ میں نے اس وقت اچھے جراثیم کے بارے میں سوچنا شروع کیا جب ایک موقع پر ایک خاتون نے مجھ سے سوال کیا کہ موسمِ گرم میں گھوڑے کیوں مٹی میں لوٹنا پسند کرتے ہیں- اور تب مجھ پر یہ وضاحت ہوئی کہ گھوڑے اس طریقے سے خود کو صاف رکھتے ہیں اور یہ سب کچھ ابتدا سے ہورہا ہے“-

یہ امریکی سائنسدان خود کو صاف رکھنے کے لیے ایک ایسا اسپرے اپنی جلد پر استعمال کرتا ہے جو زندہ جراثیموں پر مشتمل ہوتا ہے-

ڈیو کہتے ہیں کہ “ میں نے کوئی حیاتیات کی ڈگری نہیں حاصل کر رکھی تھی اور نہ ہی کبھی ایسی کوئی تحقیق کی تھی اور میرے سامنے بس ایک دیوار ہی تھی- لیکن میں نے ایک اسپرے تخلیق کیا جو کہ اچھے جراثیموں پر مشتمل ہے اور اسے ‘Mother Dirt AO+ Mist’ کہا جاتا ہے“-
 

image

ڈیو کے مطابق اسپرے میں موجود جراثیم جلد پر موجود تیل اور پسینے کو اپنی خوراک بناتے ہیں اور یو جلد صحت مند رہتی ہے- یہ جراثیم پسینے سے یوریا اور امونیا حاصل کرتے ہیں اور انہیں نائٹرک آکسائیڈ میں تبدیل کردیتے ہیں جو کہ جسم کے لیے بہترین ہوتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

In a bid to prove that showering is overrated, an American scientist hasn’t had a bath in 12 years. Instead, he sprays his skin with a mist containing live bacteria, which he claims has kept him clean all these years!