شوہر کی اپنی موت کی سیلفی بیوی کو روانہ

آج تک تو لوگ سیلفی کے جنون میں موت کا شکار بنتے آئے ہیں لیکن اب ایک بھارتی شخص نے اپنی حقیقی موت کی ہی سیلفی بنا ڈالی اور یہ خوفناک سیلفی مذکورہ بھارتی شخص نے اپنی بیوی کو بھی بھیجی-
 

image


41 سالہ بھارتی شخص Jude Mascarenhas اور اس کی بیوی اپنی نوکریوں کی وجہ سے ایک ساتھ وقت نہیں گزار پاتے تھے اور یہی وجہ ان کے درمیان اکثر لڑائی کا سبب بنتی تھی- یہی لڑائی ایک روز اس حد تک شدت اخیار کر گئی کہ بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی اور وہاں سے طلاق کا نوٹس بھجوا دیا-

جوڈ جو پہلے ہی بیوی کی ناراضگی کی وجہ سے پریشان تھا اسے بیوی کی جانب سے بھیجے جانے والے طلاق کے نوٹس نے مزید دکھی کردیا- نوٹس ملتے ہی جوڈ نے خودکشی کا فیصلہ کیا اور دوپٹہ لے کر پنکھے سے جھول گیا-

تاہم جوڈ نے پھنکے کے ساتھ لٹک کر آخری لمحات سے قبل اپنی ایک سیلفی بنائی اور ناراض بیوی کو واٹس ایپ پر روانہ کردی-
 

image

دوسری جانب بیوی نے تصویر دیکھتے ہی مقامی پولیس کو مطلع کیا جنہوں نے فوراً کاروائی کا آغاز کیا لیکن جوڈ کے کمرے کا دروازہ اندر سے بند ہونے کے باعث پولیس بھی اسے نہ بچا پائی-

جوڈ کی بیوی کا کہنا ہے کہ “ میں ایک ٹیچر اور پرائیوٹ ٹیوشن بھی پڑھاتی ہوں- مصروف زندگی کی وجہ سے ہم دونوں اکثر ایک وقت گزار نہیں پاتے تھے اور اسی وجہ سے ہم دونوں میں اکثر ہی لڑائی ہوجاتی تھی“-
YOU MAY ALSO LIKE:

Life for working professionals these days has turned into a nightmare as failed marriages and inability to spend quality time together have led to depression and suicides. On Wednesday, a 41-year-old Nalasopara man hanged himself after sending his wife a suicide selfie as she had served him a notice for divorce.