الائچی کے فائدے

قارئین! میرا آج کا موضوع چھوٹی الائچی یا سبز الائچی ہے۔ ہم دو اقسام کی الائچی سے واقف ہیں ایک بڑی لائچی اور ایک چھوٹی الائچی۔ چھوٹی الائچی ہندوستان اور سری لنکا میں کاشت کی جاتی ہے۔ الائچی کے درخت پر بھی پہلے پھول آتے ہیں اور بعد میں اس پر پھل لگتا ہے جو گچھوں کی شکل میں ہوتا ہے۔
 

image


چھوٹی یا سبز الائچی خوشبودار ہوتی ہے اور یہ ہمارے کھانوں کو اور دلکش اور ذائقہ دار بنا دیتی ہے۔ پرانے زمانے میں مصر کے لوگ اس کو منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے چباتے تھے اور آج بھی یہ منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ سبز الائچی کو طب میں بھی ایک مقام حاصل ہے اور اس کا استعمال مختلف بیماریوں کے لئے ادویات میں کیا جاتا ہے۔ اس کے بیجوں سے حاصل ہونے والا تیل بھی بہت کارآمد ہے۔

اس کے علاوہ یہ ہمارے کھانوں چاہے وہ میٹھے کھانے ہوں یا پھر نمکین دونوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی منفرد خوشبو کی وجہ سے خواتین اس کو اپنے ہر کھانے میں استعمال کرتی ہیں ویسے بھی طبی لحاظ سے یہ مفید ہے اور ہماری صحت پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔ اس کے استعمال کے اثرات ہمارے ذہن پر بھی اچھے ہوتے ہیں۔

قارئین چھوٹی یا سبز الائچی کا مختصر تعارف کروانے کے بعد میں اس کے طبی فوائد کا ذکر کرنا چاہوں گا جو کہ آپ کے لئے یقیناً مفید ہو گا۔
 

image

٭یہ منہ کی بدبو دور کرنے اور سانسوں کو مہکانے میں مددگار ہے۔
٭یہ نظام انہظام کی خرابیوں کو دور کرتی ہے۔
٭سبز الائچی پیٹ کے امراض سے نجات دلاتی ہے۔
٭ بدہضمی میں اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
٭ریاح میں اس کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔
٭ یہ متلی کو دور کرتی ہے۔ اس کے علاوہ قے کو روکتی ہے۔
٭یہ ڈکار اور سینے کی جلن میں مفید ہے۔
٭چھوٹی الائچی کے استعمال سے ہمارے اعصاب کو سکون ملتا ہے۔
٭سبز الائچی پیشاب آور ہے۔
٭دودھ کے ساتھ اس کا استعمال بلغم پیدا ہونے سے روکتا ہے۔
٭کھانسی اور نزلہ و زکام میں اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔
٭گلا بیٹھ جانے کی صورت میں اس کو چائے میں ڈال کر استعمال کیا جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔
٭چربی گھلانے میں بھی یہ ہماری مدد کرتی ہے۔
٭ الائچی کے تیل کے چند قطرے پانی میں ڈال کر نہایا جائے تو تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔
٭الائچی کے استعمال سے ذہنی انتشار نہیں ہوتا۔
٭سانس کی بیماریوں میں بھی اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔

مجھ سے رابطہ اور مزید ٹپس کے لئے میرا پیج لائیک کریں۔شکریہwww.facebook.com/hdrtanweer

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Elaichi or cardamom is one of the most common spices seen in an Pakistani household. Not only does it add sweet taste and unique flavour to your dishes, it is also widely used as a natural mouth freshener. But the humble green pod has a lot more to offer – health wise. Here are the top eight reasons why elaichi scores high in the list of healthy spices.