مذاق میں بھی جھوٹ نہ بولیں

جھوٹ تمام برائیوں کی جڑ ہے اور اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں جھوٹ بولنے والے پر لعنت فرمائی ہے جھوٹ بولنے والا دوزخ میں جھونکا جائے گا کہ دوزخ ہی لعنتی کی قیام گاہ ہے مذاق میں بھی کسی کے ساتھ جھوٹ بولنے کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے لیکن افسوس کہ بہت سے انسان بلکہ مسلمان بھی اپنے بہن بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ مذاق مذاق میں آئے دن جھوٹ جیسے اخلاقی جرم کا بلا جھجک اپنے انجام سے بے خبر ارتکاب کرتے اور بڑے فخر سے اپنے جھوٹ پر خوشی مناتے اور لطف اندوز ہوتے ہیں

اب جیسا کہ کل اپریل کے مہینے کی ایک تاریخ ہے دیگر بے کار مشاغل اور غیر اسلامی و بے فائدہ رسوم و تہواروں کی طرح اس تاریخ کو بھی بیشتر اچھے خاصے سمجھدار لیکن نادان افراد بالخصوص نوجوان طبقہ ‘انجوائے‘ کرنے اور منانے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ اپنی طرف سے ہلکا پھلکا مذاق کرنے کی کوشش میں بلاتامل جھوٹ بولتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں

کیا ہم مسلمان اب جھوٹ بول کر لعنت کا طوق گلے میں ڈال کر بھی خوشیاں منائیں گے خدارا ہوش میں آئیں اور اپنے آپ کو ہر قسم کی اسی برائیوں سے بچائیں جنہیں آپ بظاہر معمولی سمجھتے ہیں لیکن دراصل معاشرے پر ان کے نتائج بہت بری طرح اثرانداز ہوتے ہیں خود کو اور اپنے معاشرے کوان برائیوں سے بچائیں کہ ان خرافات میں پڑنا نہ ہی خوشی کی بات ہے نہ ہی فائدے کی بلکہ نرا گناہ ہے برائی ہے لعنت ہے

‘اپریل فول‘ کو کوئی تہوار سمجھ کر ایک دوسرے سے مذاق نہ کریں بلکہ ایسا کرنے والوں کی مذمت کریں اس قسم کے مذاق کرنے والوں کے مذاق پر خوش ہو کر ان کی حوصلہ افزائی نہ کریں بلکہ انہیں اس فضول رسم سے باز رکھنے کے لئے اچھے طریقے سے نصیحت کریں مذاق مذاق میں جھوٹ کو فروغ دینے والوں کی حوصلہ شکنی کریں

تاکہ ہمارہ معاشرہ اس قسم کی خرافات سے پاک رہے اور ہم خالص مسلمان کی حیثیت سے اپنے پیارے وطن اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اعتماد فخر آزادی اور خوشی کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں اس مقصد کو پورا کر سکیں جس مقصد کے لئے ہمارے بزرگوں نے اپنے جان و مال کے علاوہ ان گنت قربانیاں دے کر حاصل کیا تھا

اللہ تعالیٰ ہم پر ہمارے ملک پر ہماری قوم پر رحم فرمائے ہماری حفاظت فرمائے ہمیں اعمال صالح پر قائم رہنے کی طاقت عطا فرمائے ہمیں پاکستان کو ہر لحاظ سے پاک صاف اور دین اسلام کے عین مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانے کی توفیق عنایت فرمائے اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو (آمین)
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 452811 views Pakistani Muslim
.. View More