ڈیلیٹ کیے گئے ایس ایم ایس واپس

کتنی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ آپ کے موبائل کا ان باکس بھر گیا اور آپ نے اس کو خالی کرنے کے لیے ڈیلیٹ آل کا بٹن دبا دیا۔ جب تمام پیغامات ڈیلیٹ ہوگئے تو آپ کو اچانک یاد آیا کہ اس میں کچھ اہم پیغامات بھی تھے جن کی آپ کو ضرورت تھی لیکن اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیا چک گئیں کھیت۔
 

image


جی نہیں اگر آپ اینڈروئیڈ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو اب پچھتانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ اگر آپ نے غلطی سے کسی ایسے ایس ایم ایس کو ڈیلیٹ کر دیا ہے جس میں کوئی ضروری معلومات تھیں تو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ آپ اینڈروئیڈ سمارٹ فونز کے ذریعے آپ اپنے ڈیلیٹ کیے ہوئے پیغاماتSMSبھی واپس حاصل کرسکتے ہیں۔

جس طرح کمپیوٹرپر آپ کی ڈیلیٹ کی ہوئی فائل ٹریش بن میں چلی جاتی ہے ، ٹھیک اسی طرح اینڈروئیڈ اسمارٹ فون پر بھی ہوتا ہے۔ ان فونز پر تمام ڈیلیٹ کیے گئے پیغامات مختصر وقت کے لیے فون میں ہی محفوظ رہتے ہیں اور آپ ان تمام پیغامات کو ڈیٹا ریکوری سافٹ وئیر استعمال کرتے ہوئے دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔

ڈیٹا ریکوری سافٹ وئیرز آپ کے فون کو اسکین کر کے ڈیلیٹ کیا گیا مواد ڈھونڈ لیتے ہیں۔ اس کے لیے آپ ایس ایم ایس بیک ، اینڈروئیڈ ریکوری یا ڈیٹا ریکوری جیسی ایپس استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر چہ ڈیلیٹ کیے گئے پیغامات بہت مختصر وقت کے لیے فون میں محفوظ رہتے ہیں ، اس لیے اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ آپ کی جانب سے ’’دھتکارا گیا‘‘ پیغام تمام رنجشیں بھلا کر دوبارہ آپ کے پاس آہی جائے لیکن کوشش تو کی جاسکتی ہے نا۔
 

image

ویسے آپ کو بتاتے چلیں کہ پیغامات کو محفوظ کرنا تمام تمام فون کمپنیوں کے لیے قانوناً لازمی ہے لہذا اگر ایسا کوئی بھی میسج ہے جس کی آپ کو قانوناً ضرورت ہے، تو موبائل فون کمپنی وہ پیغام SMS کو دینے کی پابند ہے ،لیکن اس کے لیے آپ کو دستاویزی طور پر یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آپ اس پیغام کو عدالت میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

If you've deleted your SMS inbox you have to act quick, because the messages are only until the portion of memory on which they are saved is rewritten. The longer you wait, the higher the likelihood that deleted text messages, app updates or who-knows-what will be obliterated forever. Here's how to recover deleted text messages on Android.