یوں تو کینسر کا نام سنتے ہیں انسان پر کچھ وقت کے لیے
خوف طاری ہوجاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج کینسر یا سرطان کا مرض ماضی کی
مانند لاعلاج نہیں ہے البتہ اس کا علاج تکلیف دہ اور طویل ضرور ہے- کینسر
کا مرض لاحق ہونے کی کئی وجوہات ہیں لیکن ایک بڑی وجہ ہماری چند عام غذائیں
بھی ہیں- جی ہاں غذائیں ایسی ہی جو انسان کو کینسر میں مبتلا کرسکتی ہیں
جبکہ یہ غذائیں ہمارے روزمرہ استعمال میں بھی رہتی ہیں-
|
Highly Processed White
Flours
سفید آٹا مکمل تیار ہونے تک نہ صرف تقریباً تمام غذائی اجزاﺀ سے محروم
ہوچکا ہوتا ہے بلکہ اس تیاری کے دوران اس میں ایک خطرناک کیمیکل بھی شامل
کردیا جاتا ہے جسے کلورین گیس کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ گیس خون میں
موجود شکر کے لیے خطرناک ہوتی ہے اور جسم میں موجود چربی میں اضافہ کرتی ہے-
اس کے علاوہ اس گیس کی وجہ کینسر لاحق ہونے کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے- |
|
Artifical Sweeteners
اگر آپ چینی کے استعمال سے اجتناب برتتے ہیں اور اس کی جگہ بازار میں
دستیاب مصنوعی میٹھے کو ترجیح دیتے ہیں تو یاد رکھیں یہ بھی آپ کے لیے
خطرناک ہے- یہ آپ کے وزن میں اضافہ کرسکتی ہے جبکہ مصنوعی میٹھے کی وجہ سے
آپ کے خون میں شامل شکر کے نظام میں بےقاعدگی بھی آسکتی ہے- اس میں موجود
ایک کیمیکل انسان کو برین ٹیومر کا مریض تک بنا سکتا ہے-
|
|
Microwave popcorn
بلاشبہ پاپ کارن ایک مزیدار غذا ہے لیکن بازار میں دستیاب پاپ کارن بیگ جو
ماںیکرو ویو اوون میں تیار کیے جاتے ہیں انتہائی متنازعہ ہیں- یہ بیگ ایسے
کیمیکل پر مشتمل ہوتے ہیں جو آپ کے جسم میں داخل ہو کر آپ کو گردوں یا پھر
جگر کے کینسر میں مبتلا کرسکتا ہے- اس کے علاوہ ان پاپ کارن کے استعمال سے
خواتین میں بانچھ پن پیدا ہوسکتا ہے-
|
|
Non-organic fruits
ایسے پھل جنہیں مصنوعی طریقوں سے جلد تیار کیا جاتا ہے وہ مکمل ہونے تک
مختلف ادویات اور نائروجن کھاد سے آلودہ ہوچکے ہوتے ہیں- یہ پھل ہارمون میں
خرابی پیدا کردیتے ہیں- عام طور پر ان پھلوں میں سیب٬ سنگترے٬ اسٹرابیری
اور انگور شامل ہوتے ہیں-
|
|
Potato chips
بازار میں دستیاب آلو کے چپس بہت زیادہ چربی اور کیلیوریز پر مشتمل ہوتے
ہیں- اور اسی وجہ سے لوگوں میں صحت کے مسائل اور وزن میں اضافہ دیکھنے میں
آرہا ہے- یہ چپس ٹرانس - فیٹ پر بھی مشتمل ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کی وجہ
بنتا ہے- اس کے علاوہ اضافی سوڈیم بھی پایا جاتا ہے جس سے انسان ہائی بلڈ
پریشر کا شکار ہوسکتا ہے- ان کی تیاری میں مصنوعی رنگ اور ایک ایسا کیمیکل
استعمال کیا جاتا ہے جو سگریٹ میں بھی موجود ہوتا ہے اور یہی کیمیکل کینسر
کا سبب بنتا ہے-
|
|
Diet
اکثر لوگ ڈائٹ کولڈ ڈرنک کا استعمال کرتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ یہ
بھی حد درجہ نقصان دہ ہے- ان ڈرنکس میں اضافی سوڈیم اور مصنوعی رنگ شامل
کیے جاتے ہیں- ان کا زیادہ استعمال انسان کو کئی قسم کی بیماریوں میں مبتلا
کرسکتا ہے-
|
|
Sodas
بازار میں دستیاب سافٹ ڈرنکس یا سوڈا میں اضافی چینی پر مشتمل ہوتے ہیں
جبکہ ان میں کیلوریز نہیں پائی جاتیں- یہ ڈرنکس وزن اور خون میں موجود شکر
میں اضافہ کردیتے ہیں جو کہ بعد ذیابیطس کا مرض لاحق ہونے کا سبب بن جاتی
ہے- یہ ڈرنکس مصنوعی رنگوں اور ذائقوں پر مشتمل ہوتی ہے-
|
|
Red Meat
ایک نئی تحقیق نے ثابت کیا ہے گوشت کے استعمال سے کینسر لاحق ہونے کے خطرات
میں اضافہ ہوجاتا ہے- ماہرین کا کہنا ہے کہ اضافی گوشت کے استعمال سے
خواتین بریسٹ کینسر میں بھی مبتلا ہوسکتی ہیں-
|
|