گزشتہ روز ایران میں منعقد کیے جانے والے شطرنج کے
ایشیائی مقابلے میں پاکستان نے کامیابی اپنے نام کر لی ہے- پاکستان کی جانب
سے شطرنج کے اس مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی محمود لودھی نے شرکت کی اور
کامیابی بھی حاصل کی-
|
|
محمود لودھی کی اس کامیابی کے ساتھ ہی اب پاکستان شطرنج کے کھیل کا ایشیائی
چیمپئن بن گیا ہے۔
شطرنج کے ایشیائی مقابلے کے دوران محمود لودھی نے تمام ایشیائی ممالک کے
کھلاڑیوں کو شکست دی اور یہ فتح انہوں نے سات بازیوں میں مخالف کھلاڑیوں کو
مات دے کر حاصل کی-
|
|
محمود لودھی نے اس شطرنج کے ایشیائی مقابلے میں فتح حاصل کرنے کے ساتھ ہی
بین الاقوامی سطح پر آئندہ ہونے والے شطرنج مقابلے کیلئے کوالیفائی بھی
کرلیا ہے۔ پاکستانی کھلاڑی کو اس عظیم فتح پر کرسٹل ٹرافی سمیت نقد انعام
سے نوازا گیا۔
محمود لودھی اس سے قبل قومی شطرنج چیمپئن ماسٹر کر کے ساتھ گرینڈ ماسٹر کا
ٹائٹل بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔
|