گزشتہ روز ملتان میں کھیلا جانے والا خواتین کا فٹبال میچ
اچانک اس وقت ریسلنگ میں تبدیل ہوگیا جبکہ دونوں ٹیموں کی دو خواتین معمولی
تلخ کلامی پر آپس میں الجھ پڑیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک دوسرے پر مکوں کی
بارش کردی-
یہ فٹبال میچ ملتان اور خانیوال کے گرلز کالج کی ٹیموں درمیان کھیلا جارہا
تھا اور یہ ” انٹر کالجیٹ گرلز فٹ بال چیمپئن شپ “ کے مقابلوں کا ایک راؤنڈ
میچ تھا-
|
|
دونوں خواتین کے درمیان تلخ کلامی باعث غلط دھکا بنا جس نے انہیں ایک دوسرے
پر گھونسے برسانے اور بال نوچنے تک جا پہنچایا جبکہ جھگڑا دیکھ کر دونوں
ٹیموں کی دیگر خواتین بھی ان دونوں کھلاڑیوں کے اردگرد جمع ہوگئیں اور
جھگڑا بڑھ گیا-
اس جھگڑے کے نتیجے میں چار خواتین معمولی زخمی بھی ہوگئیں-
تاہم اس سے قبل کہ معاملہ کچھ زیادہ خراب ہوتا ہے دونوں ٹیموں کے کوچز اور
میچ انتظامیہ نے مداخلت کر کے بگڑتی صورتحال کو بروقت قابو کرلیا- اور صلح
و صفائی کے بعد میچ کو دوبارہ شروع کروایا گیا-
|