پاکستانی جب بھی اپنے شہر سے نکل کر دوسرے شہروں کی سیر
کو جاتے ہیں تو واپسی پر اپنے دوستوں اور پیاروں کے لیے کوئی تحفہ لانا
نہیں بھولتے کیونکہ وہ خالی ہاتھ گھر لوٹنا پسند نہیں کرتے- پاکستان کے
مختلف شہر متعدد اقسام کے تحفوں کی پیشکش کرتے ہیں اور ان تحفوں کو اردو
زبان میں سوغات کہا جاتا ہے- ہر شہر اپنی ایک مخصوص سوغات کی وجہ سے جانا
جاتا ہے اور یہی سوغات تحفے کے طور پر دی جاتی ہے- یہاں ہم پاکستان کے
مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی چند اہم ترین سوغاتوں کا ذکر کر رہے ہیں-
|
|
اگر آپ ملتان جائیں تو اپنے پیاروں کے لیے سوہن حلوہ لینا خریدنا نہ بھولیں-
یہ سوہن حلوہ اپنے ذائقے اور منفرد پیکنگ کی وجہ سے مشہور ہے-
|
|
ملتان کی دوسری اہم چیز یہاں کے ہاتھ سے تیار کردہ نیلے رنگ کے مٹی کے برتن
ہیں- لیکن بہت کم لوگ ان کے بارے میں جانتے ہیں جبکہ یہ انتہائی خوبصورت
ہوتے ہیں اور لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں-
|
|
میانوالی شہر کی سب مشہور شے یہاں کا کھسہ ہے- اس کھسے کو میانوالی کی
ثقافت میں اہم مقام حاصل ہے-
|
|
فیصل آباد کو ٹیکسٹائل اور لان برانڈز کا حب قرار دیا جاتا ہے- اس شہر میں
انتہائی قیمت میں اعلیٰ معیار کی لان خریدی جاسکتی ہے- یہی وجہ ہے کہ فیصل
آباد جانے والے لان کے سوٹ ضرور خریدتے ہیں-
|
|
وزیر آباد کی خاص چیز سے بھی آپ یقیناً ناواقف ہوں گے٬ جی ہاں وزیر آباد کا
خاص آئٹم یہاں کی خوبصورت کٹلری ہے-
|
|
سیالکوٹ کا کھیلوں کے سامان صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں
مشہور ہے- سیالکوٹ کی سیر کے دوران آپ اپنے بچوں کے لیے اعلیٰ معیار کا
حامل کھیلوں کا سامان ضرور خریدیں-
|
|
سوات اپنی خوبصورتی کی وجہ سے تو سیاحوں کے درمیان مقبول ہے ہی لیکن یہاں
کا انتہائی مزیدار آڑو بھی سیاحوں کو بہت پسند ہے-
|
|
ٹراؤٹ فش کا شمار دنیا کی نایاب ترین مچھلیوں میں ہوتا ہے اور یہ انتہائی
مزیدار ذائقے کی حامل ہوتی ہے- خوش قسمتی سے پاکستان میں یہ مچھلی سوات کے
نزدیک Bahrain نامی مقام پر پائی جاتی ہے- اگر سوات جانا ہو تو ضرور اس
مچھلی کو بھی اپنے کھانوں کی فہرست میں شامل کریں-
|
|
یوں تو پشاوری چپل پاکستان کے ہر شہر میں ہی مل جاتی ہے
لیکن بالخصوص پشاور سے خریدی جانے والی اس چپل کی بات ہی الگ ہے- اور حقیقت
میں پشاور ہی کی وہ پشاوری چپل ہے جو دنیا بھر میں مشہور ہے-
|
|
سندھی ٹوپی اور سندھی اجرک سندھ کی روایتی ثقافت کا
اہم ترین حصہ ہے- لیکن ان دونوں چیزوں کی خریداری کے لیے مقبول ترین
مقام ہالا ہے-
|
|
خیر پور کا مقبول ترین چیز یہاں کی بادام والی کھجور ہے-
یہ کجھور انتہائی لذیز ہوتی ہے اور پاکستان کے مختلف شہروں میں فروخت کے
لیے بھیجی جاتی ہے-
|
|
زیارت صرف بانی پاکستان محترم قائداعظم محمد علی جناح
رحمتہ اﷲ علیہ کی رہائش گاہ ہی کی وجہ سے مقبول نہیں بلکہ اس شہر کی
مقبولیت کی دوسری بڑی وجہ یہاں لال اور کالی چیری ہے- یہ چیری بہت پسند کی
جاتی ہے اور یہاں آنے والے سیاح اپنے رشتہ داروں کے لیے یہ ضرور خریدتے ہیں-
|
|
کوئٹہ ضرور ایک چھوٹا شہر ہے لیکن یہاں کے خشک میوہ جات
انتہائی اعلیٰ معیار کے حامل ہوتے ہیں- کوئٹہ آنے والے ڈرائی فروٹ خریدے
بغیر واپس چلائے جائیں یہ تو ممکن ہی نہیں- |