گزشتہ چند سالوں کے دوران اسمارٹ فون کے استعمال میں
بےپنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لیکن یہ اضافہ یقیناً ایک لمحہ فکریہ ہے
کیونکہ لوگ ہر پل صرف اسمارٹ فون سے ہی چپکے ہوئے دکھائی دیتے ہیں- اگر کسی
کے فون کی بیٹری ختم ہوجائے یا پھر کچھ دیر موبائل فون کے بغیر رہنا پڑ
جائے تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے دنیا ختم ہوگئی ہو- بلاشبہ اسمارٹ فون
کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا لیکن اگر آپ کو اس بات کا اندازہ
ہوجائے کہ اسمارٹ فون کس طرح آپ کی زندگی کو متاثر کر رہا ہے تو آپ ضرور
حیران رہ جائیں گے- آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کیسے اسمارٹ فون ہماری
زندگی پر اثرانداز ہورہا ہے؟
|
حاضر دماغ رہنا:
آپ نے کئی مرتبہ لوگوں کو سڑک پار کرنے کے دوران میسج کرتے ہوئے دیکھا ہوگا
اور اس وقت ان لوگوں کو ٹریفک کے قوانین کا پاس بھی نہیں رہتا- اور یہی وجہ
ہے کہ اکثر لوگ حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں- سڑک پار کرتے ہوئے آپ کو ضرور
حاضر دماغ رہنا چاہیے٬ اس لیے ضروری ہے کہ اس وقت موبائل فون سے نظریں ہٹا
لیجیے- |
|
کار کے حادثات:
یہ تو ایک طے شدہ حقیقت ہے کہ اگر آپ گاڑی چلاتے ہوئے فیس بک یا ٹوئٹر کا
استعمال کریں گے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ آپ کسی خطرناک حادثے سے
دوچار ہوسکتے ہیں- اس بات کو ہمیشہ یاد رکھیں کہ گاڑی چلاتے ہوئے آپ پر
اپنی اور دوسروں کی زندگی کی ذمہ داری ہوتی ہے- لہٰذا ڈرائیونگ کے دوران
اسمارٹ فون کے ذریعے سوشل میڈیا کا استعمال نہ کیجیے-
|
|
موبائل چارجنگ:
کیا کبھی آپ کو بیٹری کے اختتام کا میسج دیکھ کر غصہ آیا ہے؟ یقیناً
ہم میں سے اکثر افراد کو یہ میسچ دیکھ کر غصہ آتا ہے- یہ الجھن اور غصہ جو
بیٹری کے ختم ہونے کی وجہ سے آتا ہے اسمارٹ فون کے دور کا ہی تحفہ ہے-
اسمارٹ فون کے بےجا استعمال ہی موبائل کی بیٹری کو جلد ختم کرنے کا باعث
بنتا ہے- آپ جہاں کبھی اپنے اردگرد موجود لوگوں کو دیکھیں گے تو آپ کو
معلوم ہوگا کہ زیادہ تر افراد صرف اپنے اسمارٹ فون میں ہی مصروف ہیں- اور
اسی وجہ سے لوگ باقی فکروں کو چھوڑ کر صرف اسمارٹ فون کی بیٹری کی فکر میں
گم ہوتے ہیں-
|
|
آپس کی گفتگو سے پرہیز:
آپ نے اکثر لوگوں کو ایک دوسرے سے بات کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے دیکھا
ہوگا- آج کل لوگ زیادہ تر ای میل٬ ٹیکسٹ میسج یا دوسری طرح کی میسج سروسز
کے ذریعے بات کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جو کہ انتہائی غلط ہے- اس اسمارٹ فون
کی وجہ سے آج لوگ ایک سے دوسرے ہمکلام ہونا بھول چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ
لوگ اب ایک دوسرے کے سمجھ بھی نہیں پاتے-
|
|
بیٹھنے کا طرز:
اسمارٹ فون کے آنے کے بعد سلیقہ سے بیٹھنے اب ماضی کا ایک قصہ لگتا ہے- اس
کی وجہ صرف یہ ہے کہ ہم 24 گھنٹے اپنے اسمارٹ فون میں گم رہتے ہیں- عجیب و
غریب انداز سے بیٹھنے یا لیٹنے کی وجہ سے آپ کی کمر میں درد ہوسکتا ہے- مگر
ان تمام فکروں سے آزاد ہماری نوجوان نسل شاید 80 سال کی عمر میں ہی سیدھے
ہو کر بیٹھ سکیں گے-
|
|
نوکری کے دوران اسمارٹ فون کا استعمال:
کیا آپ نے کبھی اندازہ لگایا ہے کہ آپ اپنی ملازمت پر موجود ہونے کے دوران
کتنی مرتبہ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں یا کتنی دیر اس میں مصروف رہتے ہیں؟
ایسا ہونا کافی حد تک ممکن ہے اگر آپ کا کام زیادہ مصروفیت پر مبنی
نہیں-زیادہ تر لوگ کو موبائل فون استعمال کرنے کی اس حد تک عادت ہوتی ہے کہ
وہ ملازمت کا خیال بھی نہیں کرتے اور گھنٹوں تک اسمارٹ فون میں مصروف رہتے
ہیں- یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے ادارے میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی بھی نہیں
دکھا سکتے-
|
|
پریشانی میں اضافہ:
اگر آپ کا اسمارٹ فون کسی خرابی یا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجائے تو یقیناً آپ
پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں- اس کی ایک وجہ اسمارٹ فون کا بیش قیمت ہونا
بھی ہے جبکہ اکثر لوگ اس حد اسمارٹ فون کے عادی ہوتے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں
کہ جلد از جلد نیا فون حاصل کرلیا جائے یا پھر خرابی کو دور کرلیا جائے-
یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگ تمام کام چھوڑ کر صرف انہی کوششوں میں مصروف ہوجاتے
ہیں-
|
|
فٹنس:
اسمارٹ فون میں فٹنس ایپ تو ہر ایک کے پاس موجود ہوتی ہے مگر اس کو استعمال
کرنے کے بجائے لوگ اکثر جم میں گیم کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں- ایک تحقیق کے
مطابق لوگ 90 منٹ تک موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں اور اس طرح
ان کے تندرست رہنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں-
|
|
سونےکا وقت:
رات کو سوتے وقت موبائل فون کا استعمال آپ کی نیند کو بری طرح متاثر کرتا
ہے- لہٰذا جتنے بھی ضروری کام ہیں وہ صبح کے لیے رہنے دیں- آپ کی نیند سوشل
میڈیا کی شئیرنگ اور لائکس چیک کرنے سے زیادہ اہم ہے- |
|
توجہ دینا:
چونکہ لوگوں کی توجہ کا مرکز ان کی جیب میں موجود وائبریٹ کرتا ہوا موبائل
ہے اس لیے ان کو باقی دنیا کی فکر زرا کم ہی ہوتی ہے- یہ تشویشناک بات
ہوسکتی ہے بلخصوص جب ہے آپ سے کام کے معاملے میں اچھی کارکردگی کی امید
رکھی جارہی ہو تو- |
|