صحت مند زندگی کے لیے وزن کیسے کم کیا جائے؟

آج موٹاپا یا بڑھتا ہوا وزن دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے کیونکہ موٹاپا اپنے ساتھ کئی قسم کی بیماریوں کو بھی دعوت دیتا ہے- وزن بڑھنے کا سب سے اہم سبب ہمارا غیر صحت مند طرزِ زندگی ہے- لیکن اگر ہم چاہیں تو ایک صحت مند طرزِ زندگی اپناتے ہوئے اس وزن کو باآسانی کم بھی کرسکتے ہیں اور یہ زیادہ محنت طلب بھی نہیں ہے- ذیل میں چند ایسی ہی ٹپس دی جارہی ہیں جنہیں اپنا کر آپ نہ صرف ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں بلکہ اپنے بڑھتے ہوئے وزن کو کم بھی کرسکتے ہیں-
 

image
کبھی بھی پیٹ بھر کر نہ کھائیے ہمیشہ کچھ بھوک باقی رہنے دیجیے- اگر آپ پیٹ بھر کر کھائیں گے تر آپ کے معدے پر دباؤ بڑھ جائے گا اور اسے اپنے امور سرانجام دینے میں مشکل پیش آئے گی- آپ کو چاہیے کہ صرف 80 فیصد کھانا کھائیں-
 
image
لیموں پانی یا لیموں کا رس پینے سے انسان کا نظامِ ہضم بہتر ہوجاتا ہے جبکہ جسم سے زہریلے مادے بھی خارج ہوجاتے ہیں- کوشش کیجیے کہ روزانہ صبح نہار منہ ایک گلاس لیموں کا شربت ضرور پیجیے- اس طرح دن بھر آپ چست و توانا بھی رہیں گے-
 
image
آپ جو چاہیں کھائیں لیکن خیال رہے کہ کھانا وہی ہے جو آپ کے جسم کے لیے اچھا ہو- بادام اور سیب نظامِ ہضم کو تیز کرتے ہیں- اس کے علاوہ کیلے اور ابلے ہوئے انڈے انتہائی صحت بخش غذائیں ہیں-
 
image
کھانا شروع کرنے سے قبل پلیٹ میں ہر وہ چیز رکھ لیں جو آپ کے خیال میں آپ کھا سکتے ہیں لیکن خیال رہے کہ جو کچھ بھی کھائیں وہ تمام اقسام کے غذائی اجزاﺀ سے بھرپور ہو- لیکن واضح رہے کہ آپ نے کھانا صرف ایک مرتبہ پلیٹ میں ڈالنا ہے اور دوبارہ ہرگز نہیں لینا-
 
image
ہمیشہ کھانا آہستہ آہستہ کھائیں اور ذائقے کا لطف اٹھائیں کیونکہ معدے کو اس بات کا احساس صرف 20 منٹ ہی ہوجاتا ہے کہ وہ بھر چکا ہے اور یوں وہ دباؤ کا شکار ہوجاتا ہے-
 
image
دن بھر میں جتنا ممکن ہو پانی پئیں٬ آٹھ گلاس کی کوئی قید نہیں ہے اور نہ ہی یہ تعداد صحت مند زندگی کی ضامن ہے- زیادہ پانی پینے سے آپ کا نظامِ بہتر ہوگا اور تیزی سے کام کرے گا-
 
image
خود کو اس بات کے لیے آمادہ مت کیجیے کہ آپ نے روزانہ صرف 15 منٹ ورزش کرنی ہے- آپ چاہے روزانہ 15 منٹ ورزش کریں یا پھر 1 گھنٹہ لیکن کیجیے ضرور- بہتر یہ ہے کہ 30 سے 35 منٹ ضرور ورزش کی جائے- اس میں آپ مختلف قسم کی آسان ورزشوں کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنا سکتے ہیں-
 
image
نیند بھرپور اور پرسکون ہونی چاہیے- آپ کو چاہیے کہ روزانہ 8 گھنٹے کی نیند ضرور سوئیں- لیکن یاد رہے کہ نیند چاہے 8 گھنٹے سے کم ہو یا پھر زیادہ دونوں صورتوں میں نقصان دہ ہے-
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Tired of feeling uneasy and awful after a binge ? Ashamed of your weight ? Want to feel happy, strong and healthy ? You have come to the right place. I'm going to tell a few easy ways in which you can lose weight and enter into a healthy lifestyle. After all, cleansing your body from the inside isn't as difficult as it seems to be!