اسلامی سال کا پہلا مہینہ

تحریر: ستارہ آمین کومل
محرم الحرام اسلامی کا پہلا مہینہ بہت حرمت والا مہینہ اﷲ پاک کا مہینہ ہے، ہم اگر بنظر غائر جائزہ لیں تو ذی الحجہ کے مبارک ماہ میں مسلمان اﷲ کے گھر کی زیارت کرتے فریضہ حج ادا کرتے دس تاریخ کو قربانی کرتے ہیں ذی الحج اسلامی سال کا آخری مہینہ ہے اور محرم الحرام پہلا مہینہ اس حرمت والے مہینے کی دس تاریخ نواسہ رسول صلی ﷲ علیہ و آلہ وسلم کی قربانی سے منسوب ہے۔ یعنی ہم مسلمانوں کی ابتدا بھی قربانی انتہا بھی قربانی پر ہے۔ ہم اپنے اﷲ پاک کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ، رب کا ہم پر احسان و کرم ہے کہ اس نے ھمیں اپنے پیارے محبوب صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم کا امتی بنایا ایمان کی دولت سے نوازا ہم اس کی نعمتوں کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ۔

ماہ محرم کی بڑی فضیلت ہے یہ مہینہ اسلام سے قبل بھی حرمت والا تھا یہودی یوم عاشورہ کا روزہ رکھتے تھے ،اس ماہ کی حرمت پہ قربان جائیں قبل از اسلام اس ماہ جنگ و قتال سختی سے منع تھے بعد میں اﷲ کے حکم سے جنگ و قتال نہ کرنے کا حکم منسوخ ہوگیا۔ اس واجب الاحترام متبرک مہنے میں ادب و احترام و عبادت کا حکم ہے۔ حدیث مبارکہ میں ماہ رمضان کے روزوں کے بعد محرم الحرام کے روزوں کو افضل کہا گیا ہے دس محرم کے دن کو تاریخ عالم میں خصوصی اہمیت حاصل رہی ہے۔ اسی دن اﷲ پاک نے حضرت آدم علیہ کی توبہ قبول فرمائی ،اسی دن حضرت نوح کی کشتی کنارے آن لگی ،حضرت عیسی کا یوم ولادت و آسمان پر اٹھایاجانا بھی دس محرم کو ہوا ۔

حضرت ایوب کو مرض سے شفا حضرت یوسف کا کنویں سے نکلنا ،حضرت ابراہیم کی ولادت حضرت ادریس کا آسمانوں پر اٹھایا جانا ،حضرت سلیمان کو سلطنت کا عطا ہونا ،بھی یوم عاشور کے دن ہوا ۔ دس محرم کے روزے کے آگے یا پیچھے اک روزہ اور رکھنے کا حکم مثلا ہم نویں محرم یا گیارویں کا روزہ رکھیں ماہ محرم کی یکم تاریخ کا آغاز مراد رسول عمر فاروق ؓکے یوم شہادت سے ہوتا ہے۔ دس محرم کے دن کربلا کے تپتے صحرا میں جو جانیں قربان ہوئیں تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی، نواسہ رسول نے اس دن گھرانہ لٹا کر خود جام شہادت نوش فرمایا ۔ اﷲ سے دعا کریں اﷲ پاک ہم سب کے گناہ معاف فرمائے ،اسوہ حسین ؓپر چلنے کی توفیق دے ۔ آمین
Maryam Arif
About the Author: Maryam Arif Read More Articles by Maryam Arif: 1317 Articles with 1029487 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.