وطن کی مٹی گواہ رہنا

ہم پاکستانی آزاد فضاؤں میں سانس لینے والے غلامی کی زنجیروں سے آزاد قوم۔ہم ایک دوسرے کا احتساب تو بہت کرتے ہیں کیا کبھی ہم نے خود کا احتساب کرنے کی کوشش کی ہے ؟ذرا سا پڑھ لکھ جائیں تو یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے قائد نے انتھک محنت کر کے ہمیں انگریزوں کے چنگل سے آزاد کرواکے کے آزاد ملک کا انمول تحفہ دیا اور یہ کہہ کر کہ پاکستان نے ہمیں کیا دیا ؟ہم خود ہی غیر ملکیوں کی غلامی کرنے چلے جاتے ہیں۔ کیا ہم نے کبھی یہ سوچا ہے کہ ہم نے پاکستان کو کیا دیا؟پاکستان نے ہمیں پاکستانی ہونے کا نام دیا ۔ہمیں ایک پہچان دی ہے آزاد ملک ملا ۔پاکستان کی قدر وقیمت ہمارے اُن بزرگوں سے پوچھیں جنہوں نے خون کی قربانیاں دے کر انگریزوں کی غلامیوں سے نجات پائی اور ایک آزاد ملک حاصل کیا۔بہت سی ماؤں نے اپنے لختِ جگروارے ہیں ہماری بہنوں کے سہاگ اجڑے ہیں ہماری بہنوں نے وِیر قربان کیے ہیں ہماری ماؤں نے بزرگوں نے سختیاں جھیلی ہیں تب کہیں جا کرآزاد وطن پایا سوہنی دھرتی، ، ابشار ،پہاڑ ،جھیل ،دریا ، خوبصور ت نظارے ملے ۔کھلی فضا ؤں میں سانس لینا نصیب ہوئی۔ہمارے بزرگ بچوں کا پیٹ بھرنے کیلئے نا چاہتے ہوئے بھی سارا سارا دن انگریزوں کی غلامیا ں کرتے تھے تب کہیں جا کر دونوالے نصیب ہوتے تھے ہماری سوہنی دھرتی اﷲ کی ہر نعمت سے ہمیں سرشار کیے ہوئے ہے ہم نے ایک آزاد ملک میں آنکھ کھولی ہم جتنا بھی خدا کا شکر ادا کریں کم ہے ۔ پاکستان سے تو ہمیں اﷲ کے حکم سے بہت کچھ ملا ہے اور تا زندگی ہماری آنے والی نسلوں کو ملتا رہے گا پس ہمیں اپنی سوچ کا مثبت استعمال کرنا ہوگا۔بہادر جانثار سپاہیوں کی جرات سے سبق لینا ہوگا ہمارے پاکستانی بچے بچے کے دل میں حبالوطنی کا جذبہ ٹھاٹھیں مارتا سمندر کے مترادف ہے ۔کچھ انتشار پسندوں نے پاکستان میں اپنے ناپاک ارادوں سے ہمارے ملک کو بکھیرنے کا پراپی گنڈابنا رکھا ہے انشاء اﷲ دشمنانِ پاکستان کو اُنکے ہر ناپاک ارادے میں شکست ہوگی ۔ہمیں بس چند عہد کرنے ہونگے،ہمیں تعلیم کو فروغ دینا ہوگا ۔فرقہ واریت ختم کرنا ہوگی ہم ایک قوم ہیں پاکستان ہمارا گھر ہے اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے انھیں مضبوط پاکستان فراہم کرنا ہوگا۔جمہوریت میں بہت طاقت ہے ہمارا ایک ہوکر چلنا ہی خوشحال پاکستان ہونے کی ضمانت ہے ۔ہمیں غریبوں کی مدد کرنی ہوگی ۔ہمیں چاہیے آگے بڑھیں اپنے ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کرنے کیلئے ایک ہوجائیں انشا ءَ اﷲ ہمارے ملک سے بے روزگاری اور غربت کے اندھیرے چھٹ جائیں گے پس ضرورت ہے اپنے روشن چراغ سے بجھے ہوئے چراغوں کو روشن کرنے کی۔ ہر ہاتھ میں ہنر ہی ترقیِ پاکستان کی ضمانت ہے
اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا

ہمیں اداکاروں کی بجائے ادیبوں کو اہمیت دینا ہوگی،اورادیبوں کو ملک اور عوام کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لیے اپنے قلم کی طاقت کا مثبت طریقے سے استعمال کرنا ہوگا ہمیں اپنے گھر سے پہلے پاکستان کو اپنا گھر سمجھنا ہوگا
دیارِ غیر جا کر غلامی کرنے کی بجائے اپنے ملک میں روزگار کے وسائل پیدا کرنے ہونگے پاکستانی قوم باصلاحیت ہے نوجوان تو نوجوان پاکستانی بچے بہت ہونہار ہیں

ہمیں پاکستانی بچے بچے کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اپنا ہنرآزما سکیں ۔ہمیں دشمنوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار کی مانند خود کو ثابت کرنا ہوگا ۔پاکستان ایک آزاد قوم ہے دشمنوں کے آگے کسی صورت نہیں جھکنا ۔ انتشار پسندوں کو حق سچ کی راہ دیکھائیں گے کشمیر کو آزاد کرائیں گے ،دشمنانِ پاکستان کی بزدلی اس حد تک بڑھ جائے گی کہ آج پاکستانی کبوتر سے ڈرتے ہیں آنے والے کل میں پاکستان کی طرف میلی آنکھ اُٹھا کر دیکھنے سے ہی خوف ذدہ ہونگے ۔ہمارے پاکستانی نوجوانوں کا جذبہ ہماری ماؤوں بہنوں کے فراغ دل ہمارے پاکستانی بچوں کی بہادری ہمارے بزرگوں کی محنتیں اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ دشمنانِ پاکستان پاکستانی قوم کی ثابت قدمی سے خوف ذدہ ہیں اور ہر ممکن کوشش میں رہتے ہیں کہ انتشار پھیلا کر ہمیں کمزور کیا جا سکے مگر ہمیں اپنی یکجہتی کو مذید مضبوط بنانا ہے دشمنوں کو ان کے ناپاک ارادوں میں بھرپور شکست دینی ہے ۔ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کی کہی ہوئی ایک ایک بات پر عمل پیرا ہونا ہے۔ ہمارے ملک میں حب الوطنی کا جذبہ رکھنے والو ں کی کمی نہیں ہے ہماری پاکستانی فوج اﷲ کے فضل سے دشمنوں کے آگے ہر موڑ پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح ثابت ہوتی رہے گی ہمارے پاکستانی بچے بچے میں ملک و قوم کے لیے جوش وجذبہ کوٹ کوٹ کر بھر چکا ہے سانحہ پشاور کے بعد ہمارے بچوں میں حب الوطنی اور تعلیم حاصل کرنے کا جو جذبہ دیکھنے کو ملا ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی دشمنانِ پاکستان اپنی اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ہمارے وطن کی مٹی گواہ ہے اس نے کتنے لال اپنی گود میں سموئے ہیں کتنے ہی ہونہار دھرتی ماں نے اپنی آغوش میں لیے ہیں کتنے ہی جانثاروں کواپنی خوشبو کے حصار میں لے رکھا ہے اور کتنے حب الوطنی غازی ٹھہرائے ہیں اورہمیشہ ضرورت پڑنے پرپاکستانی نہتے نڈر بہادر نوجوان ہی نہیں بچہ بچہ بھی پاکستان کے لیے قربان ہونے سے دریغ نہیں کرے گا ۔پاکستانی قوم کا عزم ہے پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے انشاء اﷲ۔وطن کی مٹی گواہ رہنا ،پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک دوسرے کے لیے محبت سے لبریز ہیں اور ہمارا عزم ہے ہم کشمیر بھی آزاد کرواکے رہیں گے ۔انشاء اﷲ ۔پاکستان زند ہ باد۔
Farha shah
About the Author: Farha shah Read More Articles by Farha shah: 6 Articles with 9459 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.