ہم میں سے اکثر افراد اپنا ماہانہ بجٹ انتہائی برے انداز
میں ترتیب دیتے ہیں جس کی وجہ عموماً ہم یا تو مہینے کے اختتام پر اپنی
آمدنی کا ایک بڑا حصہ خرچ کرچکے ہوتے ہیں یا پھر کچھ بچانے کے بجائے قرضوں
میں جکڑ جاتے ہیں- ہمارے ماہانہ بجٹ پر سب سے زیادہ ہمارا طرزِ زندگی اثر
انداز ہوتا ہے- اگر ہمارا طرزِ شاہانہ یا پھر ہم خرچ کرنے کے معاملے میں
لاپرواہی کا مظاہرہ کریں گے جبکہ آمدن کم ہوگی تو لازماً ہمیں معاشی تنگی
کا بھی سامنا کرنا پڑے گا- ہم یہاں آپ کو چند ایسے اصول سے آگاہ کرنے جارہے
ہیں جنہیں آپ اپنی زندگی کا حصہ بنا کر کم آمدنی میں بھی خود کو نہ صرف
معاشی مشکلات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ اپنے مشکل وقت کے لیے کچھ رقم
محفوظ بھی کرسکتے ہیں-
|
|
اپنے تمام مہینے کے اخراجات کا آغاز کرنے سے قبل ہی اپنی آمدنی کا 10 فیصد
حصہ بچت کے نام علیحدہ کر کے محفوظ کرلیں اور کوشش کریں کہ آپ کو محفوظ شدہ
رقم کو خرچ کرنے کی ضرورت نہ پڑے-
|
|
کچھ خریدنے سے قبل صرف اتنا سوچ لیں کہ اس چیز کے حصول کے لیے ادا کی جانے
والی رقم کمانے میں آپ کو کتنے گھنٹے کا وقت لگا ہے- ایسا کرنے سے آپ غیر
ضروری اخراجات سے خود ہی بچ جائیں گے-
|
|
دن بھر کی جانے والی خریداری اور ادائیگیوں کے بل ضرور محفوظ کرلیں اور دن
کے اختتام پر ان تمام اخراجات کا فہرست بنا کر اپنا احتساب کریں اور دیکھیں
کہ کہاں آپ نے غیر ضروری رقم خرچ کی ہے-
|
|
ہر ماہ کے آخر میں اپنے اخراجات کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ آپ انہیں کہاں
ایڈجسٹ کر سکتے تھے یا اب اگلے ماہ انہیں کیسے ایڈجسٹ کرسکتے ہیں-
|
|
خریداری پر جانے سے قبل ہی اشیا کی فہرست ترتیب دیں اور صرف وہی چیز خریدیں
جو فہرست میں موجود ہے-
|
|
اگر آپ نے کریڈٹ کے ذریعہ خریداری کی ہے تو آپ کو چاہیے یہ 48 گھنٹے میں ہی
وہ رقم کمپنی کو واپس ادا بھی کردیں-
|
|
کچھ بھی خریدنے سے قبل ایک مرتبہ یہ ضرور سوچیے کہ کیا واقعی آپ کو اس چیز
کی ضرورت ہے؟ اگر اس چیز کے بغیر معاملہ حل ہوسکتا ہے تو ہرگز نہ خریدیے-
|
|
صحت بخش غذائیں کھائیں اور ورزش کریں٬ اس طرح آپ صحت مند رہیں گے بصورت
دیگر بیماری کی صورت میں بھی آپ کے معاشی معاملات مشکل کا شکار ہوسکتے ہیں-
|
|
مختلف مصنوعات کے اشتہارات کو نظرانداز کرنے کی کوشش
کیجیے کیونکہ یہ آپ کو خرچ کرنے کی عادت میں مبتلا کرتے ہیں-
|
|
بڑے اور نامی گرامی شاپنگ مال سے خریداری کرنے سے
اجتناب کیجیے کیونکہ یہ اکثر لوگوں کو اپنی تزئین آرائش اور پرتعیش
اشیا کے ذریعے خریداری کرنے پر اکساتے ہیں-
|
|
اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں تو اپنا لنچ گھر سے تیار کر کے
ساتھ لے جائیں تاکہ باہر سے خریدنے کی ضرورت نہ پڑے- اس طرح آپ مہینہ بھر
میں ایک بڑی رقم بچا سکتے ہیں-
|
|
دوسروں کا مقابلہ مت کریں٬ ضروری نہیں ہے کہ اگر کسی
دوست یا رشتہ دار نے فلاں برانڈ کے کپڑے پہن رکھے ہیں یا گاڑی رکھی ہے تو
آپ کو بھی لازمی وہی خریدنی ہے- یہ خواہش آپ کو تباہ کرسکتی ہے-
|
|
بات چاہے کھانا تیار کرنے کی ہو یا پھر گاڑی کا آئل
تبدیل کرنے کی٬ کوشش کریں کہ ہر کام کو خود سرانجام دیں- اس طرح نہ صرف آپ
کی رقم خرچ ہونے سے محفوظ رہے گی بلکہ کئی نئی چیزیں سیکھنے کا موقع بھی
ملے گا-
|
|
وقت بھی ایک دولت ہے٬ اپنے وقت کی قدر کیجیے اور اسے
ترتیب دیجیے- صرف اہم اور پیداواری کاموں پر توجہ دیجیے اور فضول کاموں پر
وقت برباد نہ کیجیے-
|
|
مشہور برانڈز کی مصنوعات کی خریداری سے بچنے کی کوشش
کریں- بعض اوقات ضرور یہ اشیاﺀ اعلیٰ معیار کی حامل ہوتی ہیں تاہم زیادہ یہ
صرف اپنے نام کی قیمت وصول کر رہی ہوتی ہیں- |