مہمانِ خصوصی٬ ثانیہ مرزا کے بھاری بھرکم مطالبات

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک بھارتی تقریب میں بطورِ مہمان خصوصی مدعو کیے جانے پر انتظامیہ کو اپنے بھاری بھرکم مطالبات کی ایسی فہرست تھما دی جسے دیکھتے ہیں میزبان کے ہوش اڑ گئے اور انہوں نے کسی اور مہمانِ خصوصی بنا لیا-
 

image


بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال میں منعقد ہونے والے ایک اسپورٹس ایونٹ میں بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کو مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا- لیکن ثانیہ مرزا نے اس اعزاز کو اپنے مطالبات سے مشروط کردیا-

ثانیہ مرزا کی جانب سے ایونٹ میں مہمانِ خصوصی بننے کے لیے ایک مہنگی ترین میکِ اپ کِٹ جس کی مالیت 75 ہزار بھارتی روپے ہے٬ اپنے اسٹاف کے لیے 5 فرسٹ کلاس ہوائی ٹکٹ اور ایونٹ تک آمد و رفت کے لیے چارٹرڈ طیارے کی ڈیمانڈ کی ۔
 

image


مطالبات کی اتنی طویل اور بھاری بھرکم فہرست دیکھ کر تو انتظامیہ کے پسینے چھوٹ گئے اور انہوں نے ثانیہ مرزا کی جگہ کسی اور شخصیت کو مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کرلیا-

YOU MAY ALSO LIKE:

If Sania Mirza was not present as the chief guest of Madhya Pradesh government’s annual sports awards, blame it on her make-up kit worth Rs 75,000 and a chartered plane, neither of which was provided to her.