پاکستان کو درپیش مسائل، مشکلات، خدشات اور اُن کا حل - حصہ دوم

پاکستان کو درپیش مسائل، مشکلات، خدشات اور اُن کا حل - حصہ دوم

پاکستان کو درپیش مسائل، مشکلات، خدشات اور اُن کا حل - حصہ دوم

پاکستان کو درپیش مسائل، مشکلات، خدشات اور اُن کا حل - حصہ اول
https://www.hamariweb.com/articles/article.aspx?id=68192

چوتھے نمبر پر مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔ اس کی کڑی بھی کہیں نہ کہیں جا کر ملکی وسائل کے صحیح استعمال سے ملتی ہے ۔ اگرابھی بھی کسی طریقے سے بیمار صنعتیں بحال کر لین جائیں، سرمایہ کاروں کو مرعات دے کر متوجع کیا جائے۔ تو بہت سی نوکریاں پیدا کی جاسکتیں ہیں۔ اگر لوگوں کے پاس اتنا پیسہ ہو کہ وہ اپنی گزراوقات کر سکیں تو وہ کھینچ تان کے بجلی کے معاملے سے بھی کسی نہ کسی طرح نمٹ لینگے، جیسے متوسط طبقہ جنریٹر، یوپی ایس وغیرہ پہ کام چلا رہے ہیں۔

جہاں تک مہنگائی کے جن کا تعلق ہے تو وہ کبھی حکومت کی اولین ترجیع نہیں رہی۔ روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے تو بہت لگتے ہیں لیکن کوئی عملی اقدامات ہوتے دیکھائی نہیں دیتے۔ لاکھوں کروڑوں روپے مختلف سکیموں میں کھپا دینے ہیں لیکن عوامی مسائل کا کوئی مستقل حل نہیں نکالنا۔

غرض یہ کے ٹال مٹول پر ہی کام چلاو اور اپنی سیاست چمکاو۔ اک کھا پی جاتا ہے اور آنے والا پچھلوں پہ لعن طعن کرتا رہتا ہے، اور یہی چل رہا ہے۔ حکومتیں آتی ہیں، جاتی ہیں اور عوام وہیں کے وہیں ہے جہاں تھے۔

اس کا واحد حل یہی ہے کہ آپ اشیاء خورد ونوش کی برآمد پر اُس وقت تک پابندی لگائیں جب تک ملک کی اندرونی ضروریات پوری نہیں ہو جاتیں۔ پھر جو اضافی اشیاء ہیں اُنہیں آپ باہر بیچیں کس نے روکا ہے۔
پتہ نہیں وزیرِ خوراک و صنعت و حرفت کا کیا رول ہے؟؟

پانچویں نمبر پر تعلیم ہے، ویسے تعلیم کواول نمبر پر ہونا چاہئے تھا۔ لیکن یہ درجہ بندی اس وجہ سے کی گئی ہے کہ جب تک حالات سازگار نہیں ہونگے، جب تک ہر ادارے میں کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا، جب تک ملک کے وسائل صحیح استعمال نہیں ہونگے، جب تک مہنگائی اور بے روزگاری کا سدِباب نہیں ہوگا۔

تعلیم ہمیشہ پیچھے ہی رہیگی، کیونکہ اولین چیز زریعہِ معاش ہے، اگر کھانے کو نہ ہو تو پھر باقی سب باتیں فضول لگتیں ہیں، اور اس کے لئے تمام عناصر کا بلترتیب ہونا بہت ضروری ہے۔ جب تک ہمارا معاشرہ خوشحال نہیں ہوگا، آگے بڑھنے کا امکان اُتنا ہی کم ہے۔

اچھی بُری تعلیم، انگریزی اور اُردو تعلیم، اسلامی اور تکنیکی تعلیم یہ سب پیٹ بھرنے کے بعد ہی سمجھ میں آتی ہیں ورنہ بھوکا رہ کر دیکھ لیں، بد مزاجی، بد کلامی، چیڑچیڑاپن، لڑائی، جھگڑے، شر و فساد کے علاوہ اک واحد چیز ہے جو آپ پُر امن کر سکتے ہیں وہ ہے نیند۔

شاید اسی وجہ سے ہم ابھی تک سوئے ہوئے ہیں۔
Muhammad Imran Khan
About the Author: Muhammad Imran Khan Read More Articles by Muhammad Imran Khan: 10 Articles with 9471 views I am Muhammad Imran Khan, from Peshawar.

I am a very simple, God fearing, caring, talented, understanding, trustworthy and kind hearted human bein
.. View More