کرِس گیل٬ خاتون رپورٹر کی آنکھوں کی تعریف٬ جرمانہ عائد

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی کریس گیل کھیل میں اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے تو شہرت رکھتے ہی تھے لیکن گیل کو بیش لیگ کے دوران خاتون رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کی آنکھوں کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا ہے- اور گیل پر انٹرویو کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر دس ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
 

image


بگ بیش لیگ کے دوران کرس گیل نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور صرف 15 گیندوں پر 41 رنز بنا ڈالے اور اس کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایک اسپورٹس چینل کی خاتون رپورٹر گیل کا انٹرویو لینے جا پہنچیں- تاہم گیل نے انٹرویو دینے کے بجائے لائیو ہی اسپورٹس چینل کی خاتون رپورٹر کے ساتھ فلرٹ شروع کردیا اور ان کی آنکھوں کی تعریف کرنے لگے-

کرِس گیل نے خاتون رپورٹر کو ڈیٹ پر چلنے کی دعوت بھی دے ڈالی اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ آپ شرمائے نہیں٬ جس کے بعد خاتون رپورٹر نے کوئی جواب نہیں دیا-

لیکن کرِس گیل کے اس رویے اور ان الفاظ کو نازیبا قرار دیتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا اور ان کی ٹیم نے انٹرویو کا نوٹس لیا اور ان پر دس ہزار آسٹریلوی ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا-
 

image


دوسری جانب مذکورہ اسپورٹس چینل نے کرِس گیل کی اس حرکت پر معافی کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ آئندہ کرِس گیل کا کسی بھی قسم کا انٹرویو نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے-

سوشل میڈیا پر بھی کرِس گیل کے اس انٹرویو کو انتہائی نامناسب قرار دیا گیا ہے اور ساتھ ان پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

West Indies cricketer Chris Gayle has been fined A$10,000 for "inappropriate conduct" after he asked a TV reporter on a date in a live interview. Journalist Mel McLaughlin was reportedly left angry and upset after Gayle propositioned her during a sideline interview in Hobart on Monday.