قارئین ! میرا آج کا موضوع ہونٹوں کے بارے میں ہے امید ہے
کہ آپ پسند کریں گئے۔گلابی ہونٹ خوبصورتی کی علامت سمجھے جاتے ہیں اور اکثر
شاعر لوگ بھی گلابی ہونٹوں کی تعریف اپنی اشعار میں کرتے رہتے ہیں اور ان
کو گلاب کی پنکھڑیوں سے تشبیہہ دیتے ہیں۔آج میں آپکو اس مضمون میں سیاہی
مائل ہونٹوں کو کیسے گلابی کیا جائے بتانے کی کوشش کروں گا۔
ویسے تو ہر موسم میں ہونٹوں کا خیال رکھا جاتا ہے لیکن سرد موسم میں ہونٹ
زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔کیونکہ اس موسم میں سرد ہوائیں ہونٹوں پر زیادہ اثر
انداز ہو کر انہیں خراب کر دیتی ہیں اور ہونٹ سرد موسم میں پھٹنا شروع ہو
جاتے ہیں۔کیونکہ ہونٹ جسم کا انتہائی نازک حصہ ہے اگر ان کی دیکھ بھال صحیح
طریقے سے نہ کی جائے تو یہ خراب ہو جاتے ہیں۔ سردیوں میں مردوں کی نسبت
خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں اس لئے اگر وہ موسم کے شروع میں ہی احتیاط کر
لیں تو اس پریشانی سے بچا جا سکتا ہے۔
|
|
خواتین کو چاہیئے کہ ہونٹوں پر استعمال ہونے والی مصنوعات ہمیشہ کسی اچھی
اور مستند کمپنی کی ہی خریدیں۔ چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ہونٹوں کی
خوبصورتی کسے پسند نہیں اس لئے ہر کوئی اپنے سیاہی مائل ہونٹوں کوخو بصورت
بنانا چاہتا ہے۔ سیاہ ہونٹوں کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ان میں سب سے پہلے
ہونٹوں کی دیکھ بھال نہ کرنا، ناقص لپ اسٹک کا استعمال کرنا، ادویات کے
منفی اثرات، مورثی، اور کوئی دوسری بیماری بھی اس کی وجہ ہو سکتی ہیں۔اس کے
علاوہ پرانی لپ اسٹک کا استعمال نہ کریں اس سے بھی ہونٹ سیاہ ہو جاتے ہیں۔
گرم موسم میں بھی دھوپ کی وجہ سے ہونٹ متاثر ہوتے ہیں ۔اور سیاہ ہو جاتے
ہیں۔
چلیں اب آپ کو بتاتا ہوں کہ آپ اپنے ہونٹوں کو گلابی اور خوبصورت کیسے بنا
سکتے ہیں لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ ہونٹوں پر جس چیز کو بھی لگانا ہو وہ
اچھی اور مستند ہونی چاہیں ۔
٭کھانا کھانے کے بعد اپنے ہونٹوں کو پانی کے ساتھ صاف کریں اور صاف تولیہ
کے ساتھ پونچھ لیں۔
٭سردیوں میں سونے سے پہلے ہونٹوں پر ویسلین لگا کر سوئیں۔
٭عرق گلاب میں چند قطرے لیموں کے ملا کر لگانے سے ہونٹوں کی رنگت بہتر ہو
جاتی ہے۔
٭بھینس یا گائے کا کچا دودھ ہونٹوں پر لگانے سے پھٹے ہونٹوں کے لئے فائدہ
مند ہے۔
٭ٹماٹر کا رس لگانے سے ہونٹ گلابی ہو جاتے ہیں۔
٭کھیرے یا مالٹے کی پھانکیں لگانے سے ہونٹ نرم و ملائم ہو جاتے ہیں۔
٭تازہ گلاب کی پتیاں پیس کر دودھ میں ملا کر لگائیں۔رنگت کے لئے مفید ہے۔
٭سرد موقسم میں گلاب کی پتیاں مکھن میں ملا کر بھی لگا سکتے ہیں اس سے آپ
کے ہونٹ پھٹنے سے محفوظ رہیں گے اور نرم ہو جائیں گے۔
٭ملائی میں تین قطرے لیمن ملا کر ہونٹوں پر لگائیں اس سے نہ صرف ہونٹ نرم و
ملائم ہوں گے بلکہ سیاہی مائل رنگت بھی دور ہوگی۔
٭روغن بادام میں شہد ملا کر روزانہ ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹ گلابی ہو جاتے
ہیں۔
٭عرق گلاب میں گلیسرین ملا کر دن میں دو مرتبہ استعمال کریں۔
|
|
٭دیسی موم میں لیموں کا رس ملا کر ہونٹوں کو نرم رکھا جا سکتا ہے۔
٭روزانہ کھانے میں سلاد کا استعمال کریں۔
٭مالٹا اور سنگترہ کا استعمال کریں اس سے ہونٹ گلابی ہو جائیں گے۔
٭سردیوں میں خواتین لپ اسٹک لگانے سے پہلے ویزلین لگا لیں پھر صاف کر کے لپ
اسٹک کا استعمال کریں۔
٭دودھ میں زعفران پیس کر ملا لیں اور ہونٹوں پر لگا لیں ہونٹ گلابی ہو
جائیں گے۔
٭لپ اسٹک کا زیادہ استعمال ہونٹوں میں موجود نمی کو کم کر دیتا ہے اس لئے
وٹامن ای والی لپ اسٹک کا استعمال کریں۔
٭رات کو سونے سے پہلے دیسی گھی کا مساج ہونٹوں پر کریں اس سے بھی ہونٹ
پھٹنے سے بچ جاتے ہیں۔
٭پھٹکری اور گلیسرین کو ملا کر لگانے سے ہونٹ پتلے ہو جاتے ہیں۔
٭رات کو سونے سے پہلے زعفران کے چند دانے پانی میں بھگو کر لگانے سے ہونٹ
پتلے اور گلابی ہو جاتے ہیں۔
٭سردیوں میں پانی زیادہ پئیں یہ عمل بھی آپ کے ہونٹوں کے لئے مفید ہے۔
ہومیو پیتھک علاج:
٭سردیوں میں چہرے،ہاتھ ،پاؤں اور ہونٹوں کو خشکی سے بچانے اور خوبصورت
بنانے کے لئے کیلنڈولا آئنٹمنٹ کا استعمال کریں اور یہ پروڈکٹ ہم سے گھر
بیٹھے منگوائیں۔قیمت 200
٭ہم سے منگوانے کے لئے اپنا نام اور ایڈریس ہمارے نمبر پر بھیج دیں جب آپ
کو مل جائے تو آپ پیسے ادا کر دیں۔03004716259
٭چہرے کو خوبصورت اور سرخ و سفید بنانے کے لئے ہماری واٹننگ کریم گھر بیٹھے
منگوائیں۔بمہ پیکنگ اور ڈاک خرچ قیمت 250
|