بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی ایک نابینا خاتون کی سچ ہوتی
پیشنگوئیوں نے مغرب کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں- اس نابینا خاتون نے
سینکڑوں پیشن گوئیاں کی تھیں جن میں سے کئی حیرت انگیز طور پر پوری ہوچکی
ہیں-
بابا وینجا نامی اس نابینا خاتون کا دعویٰ تھا کہ سال 2010 میں عرب ممالک
میں سیاسی بھونچال آئے گا جبکہ سال 2016 میں یورپی ممالک پر مسلمانوں کی
یلغار ہوگی- اس کے علاوہ یہ پیشنگوئی بھی کی گئی ہے کہ 2043 میں روم کے قلب
میں ’’اسلامی خلافت‘‘ قائم ہوجائے گی۔
|
|
یہ نابینا خاتون 1911 میں پیدا ہوئی اور 85 سال کی عمر 1996 میں انتقال کر
گئیں- ان کی درست ثابت ہونے والی پیشنگوئیوں میں نائن الیون کا حملہ٬ شام
کا تنازعہ٬ 2004 کا سونامی اور گلیشیرز کے پگھلنے کا دعویٰ شامل ہیں- نائن
الیون کے حوالے سے بابا وینجا نے 1989 میں دعویٰ کیا تھا کہ دو فولادی
پرندے امریکی عمارتوں کو تباہ کردیں جبکہ نابینا خاتون کے مطابق شام کے
تنازعہ کے اثرات دنیا بھر میں مرتب ہوں گے-
اس کے علاوہ بابا وینجا نے تابکاری اور ایبولہ وائرس کے حوالے سے بھی
پیشنگوئی کی تھی جن میں سے تابکاری کا واقعہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کی
تباہی کی صورت میں پیش آ چکا ہے-
|
|
بلغاریہ میں معمر خاتون کو بابا کہا جاتا ہے جبکہ وینجا نابینا خاتون کا
نام تھا- بابا وینجا پر اب تک کئی کتابیں لکھی جاچکی ہیں جبکہ دستاویزی
فلمیں بھی بن چکی ہیں۔ بابا وینجا اپنے گاؤں میں ایک روحانی شخصیت سمجھی
جاتی تھیں اور ان کے گھر پر ہر وقت لوگوں کا ہجوم رہتا تھا- لوگ ان سے اپنے
بیماریوں کے علاج کے علاوہ اپنے مسائل بھی حل کرواتے تھے-
بابا وینجا کی چند پیش گوئیاں جو درست ثابت نہیں ہوئیں ان میں 2010 میں
تیسری عالمی جنگ کا چھڑنا اور 2014 میں مسلمانوں کی جانب حملے شامل تھے-
|
|
اس کے علاوہ بابا وینجا وہ پیشنگوئیاں جن کے درست ہونے یا نہ ہونے میں ابھی
وقت باقی ہے٬ میں 2018 میں چین کا طاقتور ترین ملک بننا٬ 2023 میں زمین کا
مدار ٹیڑھا ہونا، 2028 میں توانائی کا ایک زبردست ذریعہ دریافت ہونا، جبکہ
2033 میں قطبین کی برف پگھلنے سے سمندروں کی سطح بلند ہونا اور 2046 میں
جسم کا کوئی بھی حصہ بنانا شامل ہے۔ |