مشکل حالات کا سامنا ہو تو کیا کریں؟

اوپر کی مثال کو ذہن میں رکھتے ہوے غور کریں کہ ہماری زندگی بھی ایک سفر ہے جس میں ہم چلتے جا رہے۔ اس سفر میں کئی مشکل حالات ، پریشانیاں ، دکھ و غم آتے یا ایسے لوگوں سے واسطہ پڑتا جو مزاج کے اچھے نہیں ہوتے تو ہمیں ایسے سب لوگوں اور برے حالات کو بھی گرما گرم چاۓ یا کافی کی طرح ہی لینا چاہئے۔ جن کوذرا رک کر آرام و تسلی سے، کہ کوئی نقصان نہ ہو ، فیس کرنا چاہئے اور حل کرنا چاہئے ۔
آپ سب کے ساتھ بھی ضرور ایسا ہوتا ہے کہ جب آپ چلتے چلتے گرما گرم چائے یا کافی پی رہے ہوں تو آپ کو ہر گھونٹ رک کر پینا پڑتا ہے کہ آپکی زبان نہ جل جائے یا آپ کے اوپر نہ گر جائے۔ دوسری طرف اگر آپ کچھ ٹھنڈا پی رہے کوئی سوڈا یا جوس تو بےفکر ہو کر ، آرام سے پیتے بھی جاتے اور چلتے بھی جاتے۔ اب آپ میری اگلی باتیں ذرا سمجھ کر پڑھنا۔

اوپر کی مثال کو ذہن میں رکھتے ہوے غور کریں کہ ہماری زندگی بھی ایک سفر ہے جس میں ہم چلتے جا رہے۔ اس سفر میں کئی مشکل حالات ، پریشانیاں ، دکھ و غم آتے یا ایسے لوگوں سے واسطہ پڑتا جو مزاج کے اچھے نہیں ہوتے تو ہمیں ایسے سب لوگوں اور برے حالات کو بھی گرما گرم چاۓ یا کافی کی طرح ہی لینا چاہئے۔ جن کوذرا رک کر آرام و تسلی سے، کہ کوئی نقصان نہ ہو ، فیس کرنا چاہئے اور حل کرنا چاہئے ۔ گرم مزاج لوگوں اور برے حالات کو ذرا ٹھہر کر اور سوچ سمجھ کر ہی ڈیل کرنا اچھا ہوتا کہ پھر ایسے لوگ اور حالات ویسے ہی دھیرے دھیرے ٹھیک ہو جاتے جیسے ہماری کچھ دیر پہلے کی گرما گرم چائے یا کافی کچھ آہستہ آہستہ ٹھنڈی ہو جاتی اور پھر چلتے چلتے بھی آرام سے پی جاتی۔ دوسری طرف اچھے لوگوں کا سامنا اور خوشی کے حالات کو ویسے ہی آرام و سکوں سے گزارنا چاہئے جیسے ہم چلتے چلتے ٹھنڈی چیز آسانی سے ، بےفکر ہو کر کھا پی رہے ہوتے۔

اب مجھے نہیں پتا کہ میری آج کی بات آپ کو سمجھ آئی کہ نہیں جو مجھے یہاں کل دبئی کے دلفریب موسم کی گزری رات، جس میں ٹھنڈی ہوا کے ساتھ ہلکی ہلکی بارش بھی تھی، پرفضا مقام پر واک کرتے اور گرما گرم بھاپ اڑاتی چائے کے گھونٹ لیتے ذہن میں آئی ، جس کے لئے مجھے خود بھی بار بار رکنا پڑ رہا تھا۔

اور آخر میں صرف اتنا کہ دوستو، یہ بھی یاد رکھنا، کہ لمحے پریشانیوں کے ہوں یا خوشیوں کے بالاخر ختم ہو کر ایک یاد بن جاتے بالکل اسی مزیدار چاۓ کی طرح جسکا کپ دس منٹ بعد خالی ہو چکا تھا لیکن اسکا مزہ ابھی تک یاد آ رہا تبھی سوچ رہا کہ اگر موسم آج رات بھی سہانا ہوا تو واک کے بہانے پھر جاؤں گا ہلکی بارش میں چلتے چلتے وہی برانڈ کی چائے پینے اور ایک نئی سوچ سوچنے، اپنے آیندہ آرٹیکل کے لئے ۔
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 171568 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More