حیرت انگیز ٹیکنالوجی٬ اپنے لیپ ٹاپ کو ٹچ اسکرین بنائیے

حال ہی میں Neonode نامی کمپنی نے ایک ایسی حیرت انگیز ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جو کہ کسی بھی ایسے کمپیوٹر کو جو ٹچ اسکرین کی سہولت سے آراستہ نہیں ہے اسے ٹچ اسکرین میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور وہ بھی بغیر کسی ہارڈوئیر کی تبدیلی کے-
 

image


Neonode AirBar ایک ایسی چھوٹی bar جو اپنی مقناطیسی قوت کے باعث کمپیوٹر اسکرین کے اختتام پر آسانی سے منسلک ہوجاتی ہے-

جیسے ہی اس یو ایس بی bar کو یو ایس بی پورٹ کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے اس میں سے نہ نظر آنے والی روشنی نکلنے لگتی ہے جو کہ اسکرین پر حرکت کرنے والی انگلیوں اور اشاروں کو ٹریک کرنا شروع کردیتی ہے-

بنیادی طور پر یہ bar کسی بھی کمپیوٹر کو ٹچ اسکرین میں تبدیل کر سکتی ہے اور وہ بھی بغیر کسی ہارڈ وئیر کی تبدیلی کے- ایک دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ آپ اسے کسی بھی طرح استعمال کرسکتے ہیں یعنی چاہے آپ اسکرین پر براہ راست انگلیاں رکھیں یا پھر آپ نے ہاتھوں میں دستانے پہن رکھے ہوں-
 

image


اس ڈیوائس کو کمپیوٹر سے منسلک کرنے کے لیے کسی قسم کے ڈرائیور کی ضرورت نہیں پڑتی- تاہم فی الحال یہ ڈیوائس صرف ونڈوز اور کروم کے آپریٹنگ سسٹم کے لیے ایجاد کی گئی ہے-

اگلے ماہ سے یہ حیرت انگیز bar مارکیٹ میں دستیاب ہوگی اور اس کی قیمت صرف 49 ڈالر مقرر کی گئی ہے- آغاز میں یہ صرف 15.6 کی اسکرین کے حامل لیپ ٹاپ کے لیے متعارف کروائی جارہی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

A lot of laptops these days are moving toward having a touch screens. It's nice to have that functionality for certain tasks, but if your notebook doesn't already have that technology built-in, you're left out in the cold. However, Neonode has announced a new device that can bring touch technology to virtually any computer.