کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک گلاس پانی جسے ہم صاف اور معیاری
سمجھ کر پی رہے ہوتے ہیں اس میں کتنے جراثیم موجود ہوتے ہیں؟ یقیناً آپ ان
جراثیموں کی تعداد آپ کو حیرت میں مبتلا کردے گی٬ جی ہاں ان کی تعداد
کروڑوں میں ہوتی ہے-
|
|
یہ حیران کن انکشاف حال ہی میں سوئیڈن میں کی جانے والی ایک تحقیق کے دوران
سامنے آیا ہے-
لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ لیونچ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق یہ کروڑوں
جراثیم انسان کو بیمار نہیں کرتے بلکہ پانی کا معیار بہتر بناتے ہی
ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ جراثیم کی افزائش واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور پانی
کے پائپس میں ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت نہیں ہوتے
بلکہ یہ پانی کی معیاری کی بہتری کے لیے بھی ہماری توقع سے بھی زیادہ
بہترین کام کرتے ہیں-
|
|
محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ “ مختلف اندازوں کے مطابق یہ جراثیم پانی کو
محفوظ بھی بناتے ہیں اور ان کا کردار ویسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ ہمارے جسم
میں موجود اچھے جراثیموں کا“-
|