کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ یہ ایک جنون کا نام ہے جو
ہماری عوام کی رگوں میں خون بن کر دوڑتا ہے- پاکستانیوں کا قومی کھیل تو
ہاکی ہے لیکن انہیں عشق کرکٹ سے ہے- اسی والہانہ پن کا مظاہرہ پاکستان سپر
لیگ میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے- کرکٹ بورڈ کی انتھک کاوشوں کے بعد
پاکستان سپر لیگ ٹی 20 کے پہلے سیزن کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں ہوا٬
دبئی اور شارجہ کے یادگار میدان لاہور٬ کراچی٬ اسلام آباد٬ کوئٹہ اور پشاور
کی ٹیموں کے رنگ برنگے جھنڈوں اور جیت کی صداؤں سے سج گئے- ہم شہر کے باسی
اپنے اپنے شہر کی ٹیم کی کامیابی کے لیے پرجوش دکھائی دیے-
|
|
پاکستان سپر لیگ ٹی 20 سال 2016 کا آغاز رنگا رنگ تقریب سے ہوا- پی ایس ایل
کا آفیشل گانا مشہور گلوکار علی ظفر نے گایا- اس کے علاوہ پاپ اسٹار Sean
Paul کی پرفارمنس نے تقریب میں چار چاند لگا دیے- تمام ٹیم کے کیپٹن مہنگی
گاڑیوں میں جلوہ افروز ہوئے- ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے اسٹیج پر ڈانس بھی
کیا جو کہ شائقین نے بےحد پسند کیا-
پی ایس ایل میں شامل ٹیم کوئٹہ گلیڈیٹر کے کپتان سرفراز احمد ہیں٬ پشاور
زلمی کی کپتانی بوم بوم آفریدی کے ہاتھوں میں ہے جبکہ کراچی کنگز کی
نمائندگی شعیب ملک٬ اسلام آباد یونائیٹڈ کی مصباح الحق اور لاہور قلندر کی
کپتانی اظہر علی کر رہے رہیں-
|
|
ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی کوئٹہ گلیڈیٹرز نے اپنی دھاک تمام ٹیموں پر بٹھا دی-
بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف جیت
کر اپنے نام کیا- اس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتےکراچی کنگز ہو٬ لاہور قلندر یا
پشاور زلمی٬ تمام ٹیمیں کوئٹہ گلیڈیٹرز کی مضبوط ٹیم کے سامنے ریت کی دیوار
ثابت ہوئیں- پشاور زلمی کا آغاز بھی کوئٹہ گلیڈیٹرز سے کسی حال میں کم نہ
تھا- زلمی نے اپنے تمام ابتدائی میچز سنسنی خیز مقابلوں کے اپنے نام کیے-
اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کو ہرانے کے بعد پشاور زلمی کوئٹہ
گلیڈیٹرز سے مار کھا گئی- لیکن اس کے باوجود اس ٹیم نے اپنے حوصلوں کو پست
نہ ہونے دیا- اور آنے والے میچز میں کراچی کنگز٬ اسلام آباد یونائیٹڈ اور
کوئٹہ گلیڈیٹرز کو مات دے کر پی ایس ایل ٹی 20 کے دوسرے راؤنڈ کے لیے
کوالیفائی کر لیا- کوئٹہ گلیڈیٹرز لاہور قلندرز کو مات دے کر 12 پوائنٹس کے
ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر کے پہلے ہی دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر چکی
ہے-
بات کریں اسلام یونائیٹڈ٬ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی تو یہ تینوں ٹیم
پوائنٹس ٹیبل میں پوزیشن حاصل کرنے اور اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے
کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں- لاہور قلندرز 7 میں سے 5 میچز ہار
کے سب سے آخری نمبر پر ہے- ان کا آخری میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 17
فروری 2016 یعنی آج ہوگا- لاہور کی ٹیم ہار کی صورت میں ٹورنامنٹ سے باہر
ہوجائے گی اور اسلام آباد کی ٹیم کوالیفائی کر جائے گی- کراچی کنگز کو بھی
پشاور زلمی کو مات دینا ہوگی- کراچی کنگز جیت کی صورت میں باآسانی اگلے
راؤنڈ میں پہنچ جائے گی- اگر لاہور قلندرز اور کراچی کنگز اپنے میچز جیتنے
میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا- آج کے میچز کے
بعد پوائنٹس ٹیبل پر موجود چار ٹیم اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائیں گی-
|
|
کس کی ہوگی جیت؟ کون کرے گا اگلے راؤنڈ کے
لیے کوالیفائی؟ کس ٹیم کا پی ایس ایل میں سفر آج اختتام پذیر ہوگا؟ فیصلہ
آج کے میچ میں ہوجائے گا-
دیکھیے پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز کے مقابلے ٹین اسپورٹس لائیو اسٹریمنگ
پر صرف ہماری ویب کے پلیٹ فارم سے- اور ہاں اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا
مانگنا مت بھولیے گا-
|
|
Watch
Live PSL Matches Streaming
|