پھلوں اور سبزیوں کی بناوٹ٬ جسمانی اعضاﺀ اور اﷲ تبارک و تعالیٰ کے راز

انسان کو زندہ رہنے کے لیئے جن چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے خوراک کو ان میں بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ ہمیں روزمرہ کے حساب سے کھانے کو بہت سی چیزیں ملتی ہیں کسی کی شکل گول تو کسی کی بیضوی، کسی کی لمبی کسی کی چھوٹی۔ خوراک انسانی جسم پر گہرے اثرات رکھتا ہے، مناسب اور معیاری خوراک کا چناؤ انسانی صحت کے لیئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ خوراک میں ایسے اجزاء جسے نیو ٹرینٹس کا نام دیا گیا ہے ، ان کی کمی بیشی سے انسانی جسم متاثر ہو سکتا ہے۔ انسان اس کمی بیشی کو دور کرنے کا سوچتا ہے ، تو ابتدائی سطح پر اسکو حل کرنے کے لیئے اﷲ تبارک و تعالٰی نے ان چیزوں کی شکل انسانی جسمانی اعضاء جیسی بنائی ہے جن کا استعمال واقعی ان اعضاء کی کارکردگی بڑھانے میں مفید تر ثابت ہوتا ہے۔ آئیے ذرا اﷲ تبارک وتعالٰی کے ان رازوں کا تعلق جاننے کی کو شش کریں۔

گاجر:
گاجر کا عرضی تراشہ لیکر دیکھنے سے اس کی شکل بالکل انسانی آنکھ سے ملتی ہے۔ اﷲ تبارک و تعالی نے گاجر میں بہت سے مادے رکھے ہیں جو انسانی آنکھ کی صحت کے لیئے مفید ہیں۔ گاجر میں وٹامن اے ہوتا ہے جو بینائی کے لیئے بے حد اہم ہے۔ انسانی آنکھ سے ملتی جلتی شکل گاجر میں کیروٹین نامی مادہ پایا جاتا ہے جو آنکھوں کی صحت مندانہ سرگرمی میں خاص رول ادا کرتا ہے۔
 

image


ٹماٹر:
سرخ، تازہ، چمکتے ہوئے ٹماٹر آنکھوں کو بہت بھلے معلوم ہوتے ہیں ۔ ٹماٹر تقریباً ہر سالن میں استعمال ہوتا ہے۔ ماہرین ٹماٹر کو پھلوں میں شمار کرتے ہیں۔ اس کو دو برابر حصوں میں کاٹ دینے سے اس کے چار حصے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ انسانی جسم میں دل کے بھی چار خانے ہوتے ہیں ۔ ٹماٹر میں ایسے اجزاء پائے گئے ہیں جو انسانی دل کے لیئے نہایت فائدہ مند پائے گئے ہیں جیسے ـلایئکو پین نامی مادہ دل کی صحتمندانہ سرگرمی کے لیئے مفید ہے، ٹماٹر میں پایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں ٹماٹر کولیسٹرول لیول کو کم رکھ کر دل کی بیماریوں کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

پیاز:
پیاز تہہ در تہہ حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ پیاز اور انسانی جلد میں مماثلث یہ ہے کہ انسانی جلد بھی تہوں میں بٹی ہوئی ہے۔ پیاز انسانی جلد کے لیئے مفید پایا گیا ہے۔ اور انسان کو موسمی اثرات سے بچانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ پیاز جلد کے کینسر سے بھی بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
 

image


انگور:
انگور چھوٹے چھوٹے دانوں پر مشتمل گچھوں کی شکل میں ہوتا ہے۔ انسانی جسم میں پیھپھڑوں کی شکل انگور سے ملتی ہے۔ اﷲ تبارک و تعالی نے انگور کو پھیپھڑوں کے لیئے فائدہ مند بنایا ہے ۔ انگور پھیپھڑوں کو خشک ہونے اور انفکیشن سے بچاتا ہے ۔

کیلا:
کیلے کی شکل ہنستے ہوئے انسانی منہ جیسی ہے۔ کیلے میں ایسے کیمیائی اجزاء پائے گئے ہیں جو طبیعت پر خوشگوار اثر ڈالتے ہیں۔ سیرو ٹی نین ایک کیمکل ہے جس کی موجودگی طبیعت پر خوشگوار اثر ڈالتی ہے، کیلے کھانے سے یہ کیمکل متحرک ہو جاتا ہے اور موڈ پر کچھ حد تک خوشگوار اثر ڈالتا ہے۔

اخروٹ:
اﷲ تبارک و تعالٰی نے اخروٹ کی شکل انسان سے ملتی جلتی بنائی ہے۔ اخروٹ دماغی کارکردگی میں بے حد پایا گیا ہے۔ اومیگا ۳ فیٹی ایسڈ کا خزانہ ہے، اخروٹ، انسان کو بڑھاپے میں ہوجانے والی دماغی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے جیسے کہ الزائمر بیماری سے بچانے میں۔
 

image


لوبیا :
لوبیا پاکستان کے سرد علاقوں جیسے سوات، کالام میں سردیوں کے موسم میں کھائی جانے والی پسندیدہ خوراک ہے جسے سالن بنا کر کھایا جاتا ہے۔ لوبیا کی شکل انسانی گردے ملتی جلتی ہے۔ جو گردے کی افعال کے لیئے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ لوبیا بہت سے منزرلز سے بھرپور ہوتا ہے، شوگر لیول اور بلڈ پریشر کو بھی نارمل رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

ادرک :
ادرک انسانی جسم میں معدے سے ملتی جلتی سبزی ہے۔ ادرک میں ایسے کیمیائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو معدے کی کارکردگی بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ ہم جو خوراک کھاتے ہیں وہ معدے میں چلا جاتی ہے جب خوراک ہضم نہ ہو، نظام خراب ہو تو معدہ پر بوجھ پڑھ جاتا ہے، ادرک خوراک ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے ۔ اور قے روکنے میں بھی مددگار پایا گیا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

There’s no question that maintaining a nutritious diet can help keep your body healthy. But when it comes to which foods can specifically benefit which body parts, science remains surprisingly sketchy. But nature gives us a big clue as to what foods help what part of our body!