سال 2016: تہلکہ مچا دینے والی ایجادات

دنیا میں روزانہ کئی اقسام کی ایجادات اور وجود میں آتی رہتی ہیں لیکن ان میں سے کم ہی ایسی ہوتی ہیں جو لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہیں-ہماری ویب دنیا بھر میں تخلیق کی جانے والی نت نئی ایجادات کے بارے میں اکثر اپنے قارئین کو آگاہ کرتی رہتی ہے- حال ہی میں ہر سال کی مانند اس سال بھی امریکی شہر لاس ویگاس میں الیکٹرانک مصنوعات کے دنیا کے سب بڑے میلہ کا انعقاد کیا گیا-’CES‘ میلے میں مختلف کمپنیوں اور الیکٹرانک اداروں نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی نئی ایجادات پیش کیں- ان ایجادات کو دیکھ کر یقینی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ یہ ضرور سال 2016 میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں تہلکہ مچا دیں گی-
 

image
نت نئی ایجادات کی اس نمائش میں چینی کمپنی Ehang کی جانب سے دنیا کا پہلا مسافر بردار ڈرون متعارف کروایا گیا- یہ ڈرون 5 فٹ لمبا اور 440 پونڈ وزنی ہے-
 
image
نمائش میں ایل جی نے اپنی نئی کاغذ کی مانند پتلی ایل ای ڈی پیش کی جو اس حد تک لچکدار ہے کہ اسے باآسانی اخبار کی طرح رول بھی کیا جاسکتا ہے-
 
image
ایل جی کمپنی کی جانب سے نمائش میں ایک اسمارٹ فریج بھی متعارف کروایا گیا- یہ فریج نہ صرف بغیر کھولے اندر مجود تمام اشیا کی خبر دیتا ہے بلکہ جیسے ہی آپ اس کے قریب پہنچتے ہیں فریج کے دروازے خودبخود کُھل جاتے ہیں-
 
image
26.5 انچ کا حامل ہے یہ بلنک بورڈ اسمارٹ فون سے منسلک ہو جاتا ہے اور 15 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
 
image
نمائش میں Sensorwake 'olfactory' نامی ایک ایسی الارم کلاک بھی پیش کی گئی جو انسان کو جگانے کے لیے گھنٹی بجانے کے بجائے سمندر٬ جنگل٬ کافی یا پھر چاکلیٹ کی خوشبو خارج کرتی ہے-
 
image
نمائش میں SCiO نامی ایک ایسی ڈیوائس بھی موجود تھی جو کہ آپ کے کھانے موجود کیلوریز کی مقدار اور غذائی اجزاﺀ کی معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے-
 
image
Drive PX2 ایک ایسا سپر کمپیوٹر ہے جو خودکار گاڑیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی طور پر ایجاد کیا گیا ہے- یہ کمپیوٹر Nvidia نامی کمپنی نے تیار کیا ہے-
 
image
Oura ایک ایسی اسمارٹ انگوٹھی ہے جو آپ کی نیند کے معیار اور دن بھر کی سرگرمیوں کا ریکارڈ اپنے اندر محفوظ کرسکتی ہے اور آپ کو اس حوالے سے آگاہ بھی کرتی ہے-
 
image
Digitsole نامی یہ جوتے اسمارٹ فون کی اپلیکیشن سے منسلک ہو کر خودکار طریقے سے نہ صرف پاؤں میں فِکس ہوجاتے ہیں بلکہ کیلوریز سے بھی باخبر رکھتے ہیں اور پاؤں کے درجہ حرارت سے بھی آگاہ کرتے رہتے ہیں-
 
image
Mio Slice ایک ایسا جدید بریسلٹ ہے جو آپ کے دن بھر چلنے والے قدموں کا حساب رکھنے کے ساتھ ساتھ دل کی دھڑکنوں میں پیدا ہونے والی بےترتیبی کے حوالے سے بھی آگاہ کرتا ہے- یہ آپ کی جسمانی فٹنس کے بارے میں بھرپور معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

With each year that goes by, gadgets and technology seem to get cooler and cooler. Heart rate monitors have transformed into all-purpose fitness and activity trackers, drones are getting more instinctive by the day, and refrigerators can now actually do the job of making your grocery list for you.It's a strange and wonderful world we live in, and the International CES 2016 Gadget Showcase proves that it's about to get even better.