اگرچہ ایک طویل مدت سے پاکستان میں ویڈیو شئیرنگ کی مقبول
ویب سائٹ یوٹیوب پر پابندی عائد ہے لیکن اب یوٹیوب کی جانب سے پاکستان کے
لیے یوٹیوب کا ایک مقامی ورژن متعارف کروایا گیا ہے اور اسے ’یوٹیوب ڈاٹ
کام ڈاٹ پی کے‘ کے ڈومین سے منسلک کیا گیا ہے-
|
|
یوٹیوب کے اس مقامی ورژن کے ذریعے تمام بین الاقوامی ویڈیوز تک رسائی ممکن
ہوسکے گی- اور یہ پہلا موقع ہے کہ یوٹیوب کی جانب سے کسی بھی ملک کے لیے
کوئی خصوصی ورژن متعارف کروایا گیا ہے-
یو ٹیوب کے ترجمان کے کہنا ہے کہ “ ہمیں امید ہے کہ اِس ورژن کے ذریعے
مقامی تخلیق کار، شخصیات اور موسیقاردنیا کی سب سے بڑی اور متحرک وڈیو
برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہوسکیں گے“-
|
|
پاکستان کی جانب سے یوٹیوب پر سال 2012 میں اس وقت پابندی عائد کردی گئی
تھی جب ادارے نے پیغمبر اسلام سے متعلق گستاخانہ مواد پر مبنی فلم کو اپنی
سائٹ سے حذف نہیں کیا تھا جبکہ فلم منظر پر آنے کے بعد، دنیا بھر میں
پُرتشدد احتجاجی مظاہرے سامنے آئے تھے۔
یوٹیوب کے اس مقامی ورژن کو پاکستان میں یوٹیوب پر عائد پابندی کے خاتمے کی
جانب پہلا قدم قرار دیا جارہا ہے-
|