2016 کے آغاز کے ساتھ ہی لوگوں میں نت نئے تجربات کا
رجحان بڑھ گیا ہے اور اپنے بالوں کو مخلتف رنگوں میں رنگنا بھی اِن میں سے
ایک ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی اندھیرے میں چمکتے رنگین بال دیکھے ہیں؟
|
|
جی ہاں ڈان کے مطابق نیو یارک کی ایک کاسمیٹک کمپنی نے ایک ایسا ہیئر کلر
بنایا ہے جس کی وجہ سے اندھیرے میں آپ کے بال کسی روشن بلب کی طرح چمکنے
لگیں گے.
ان رنگوں کو ’ہائے وولٹیج کلاسک‘ کا نام دیا گیا ہے اور ان کی دلچسپ بات یہ
ہے کہ یہ بالائے بنفشی روشنی میں چمکتے ہیں۔
|
|
کمپنی نے متعدد رنگوں کے ساتھ یہ ہیئر کلرز بنائے ہیں جن میں گلابی، فیروزی
اور زرد کے ساتھ متعدد رنگ شامل ہیں۔
|