نبی ﷺ سے عقیدت اطاعت میں کیوں نہیں ڈھل پائی

 زمانے کے انداز بے شک بدل جاتے ہیں لیکن زمانہ تو ہمارئے رب سے ہے رب تو وہی ہے جس نے فرعون، قارون کو مات دی

ہزاروں سالوں پہ محیط یہ دُنیا نشیب وفراز سے گزرتی رہی ہے۔ حضرتِ آدم ؑ سے لے کر حضرت عیسیٰؑ تک کے برگزیدہ انبیاء اور رُسل پوری کائنات میں رب کی واحد ربوبیت کے پرچار میں اپنی حیات صرف کرتے رہے۔ دوسرئے انبیاء بے شک اﷲ پاک کی طرف سے مبعوث ہوئے اور اپنے اپنے دائرہ کار، علاقے میں اپنے فرض کی ادا ئیگی کرتے رہے۔ ایسا بھی ہوتا رہا کہ ایک ہی وقت میں کئی نبی معبوث کیے گئے۔لیکن جب تاجدار ختم نبوت نبی پاک ﷺ مبعوث ہوئے تو اُس وقت کائنات کے ایک ایک ذرئے کے لیے آپ ﷺ کی رسالت رحمت بنی۔ رحمتِ عالم حضرت محمد مصطفےﷺ کی نبوت کا دائرہ کار تمام زمینوں اور تمام آسمانوں اور ایک ایک انسان، چرند پرند،حتی کے درختوں پر الغرض جس طرح اﷲ پاک بغیر کسی دوسرئے کے شریک کے رب ہے اِسی طرح نبی پاکﷺ کو جس وقت مبعوث کیا گیا اُس وقت صرف اور صرف آپ ہی اﷲ پاک کے نبی اور رسولﷺ ٹھرئے۔اور نبی پاک ﷺ کا رحمتِ دوعالم ہونا اور قیامت تک آپﷺ کا ہی نبی ورسولﷺ قرار پانا درحقیقت عظمت مصطفے ﷺ کی دلیل ہے کہ جس طرح ہمارا رب یکتا ہے اِسی طرح جس نبی پاکﷺ کی غلامی کا دعویٰ مسلمان کرتے ہیں وہ بھی اپنے تمام تر کمال میں بالکل یکتا اور بے مثال ہے۔نبی پاک ﷺ کی رحمتیں سارئے جہانوں پر ہیں اور نبی پاکﷺ کو اﷲ پاک نے قاسم کے رُتبے پر سرفراز فرمایا ہے کہ نبی پاکﷺ اﷲ پاک سے لے کر تقسیم فرماتے ہیں۔اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مسلمانوں کا عقیدہ ایک رب ایک نبیﷺ ایک قران کی بنیادوں پر کھڑا ہے اور نبی پاکﷺ نے ہمیشہ اپنے پرائے سب کے لیے دُعا فرمائی۔جس سال نبی پاک ﷺ کو بہت ہی عظیم صدمات سے گزرنا پڑا یعنی آپ ﷺ کی زوجہ محترمہ حضرتِ خدیجہ ؓ کا وصال اور آپ ﷺ کے شفیق چچا جنابِ ابوطالبؓ کا وصال ہوا ۔ اِس دور میں جب کہ آپ پر غم کے پہاڑ گر پڑئے۔آپ ﷺ وادی طائف میں تبلیغ کے لیے تشریف لے جاتے ہیں تو مشرکین آپ پر سنگ باری کرتے ہیں آپ ﷺ لہو لہان ہو جاتے ہے حتی کہ آپ کے نعلین مبارک میں خون بھر جاتا ہے۔اﷲ پاک فوراً جبریل امینؓ کو بھیجتے ہیں اور وہ آکر کہتے ہیں کہ اگر آپ ﷺ فرمائیں تو پوری طائف کی وادی کو نیست و نابود کردیتے ہیں لیکن آقاکریمﷺ فرماتے ہیں کہ نہیں میں تو رحمت ِ عالم ہوں اِن لوگوں کو نہیں پتہ کہ میں اُن کا کتنا خیر خوا ہ ہوں-

دین اسلام کی حقانیت کے حوالے سے تو سب مسلمان عقیدت و احترام کی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں لیکن یہ عقیدت در حقیت صرف زبانی کلامی ہے۔نبی پاکﷺ سے محبت کا دعویٰ اور اِس عقیدت اور محبت کا یہ عالم کہ یہ عقیدت عمل میں نہیں ڈھل پارہی۔مسلمانوں کی سابقہ تاریخ عدل وا نصاف کے عظیم ستونوں پر کھڑی ہے اور موجودہ حالات میں مصر، افریقہ کے دیگر ممالک، لیباء، شام، فلسطین نوحہ کناں کیوں ہے۔ وجہ صرف یہ ہی ہے کہ اﷲ سے محبت اور نبی پاکﷺ سے محبت کا دعویٰ اخلاص سے خالی ہے مطلب یہ کہ یہ دعوئے عمل میں نہین ڈھل پارہے۔مثال کے طور پر اگر ہم کسی مرض میں مبتلا ہیں اور اُسکی شفایابی کے لیے دوائی ہمارئے ہاتھ میں ہے اور ہم چیخو پکار کر رہے ہوئے کہ مجھے تو آرام ہی نہیں آیا تو ہر ذی شعور شخص یہ ہی کہے گا کہ آپ نے تو دوائی تو ہاتھ میں پکڑی ہوئی ہے جب تک دو ا استعمال نہیں کریں گے تب تک مرغ کا تریاق کیسے ہوگا۔مسلم اُمہ خصوصاً پاکستانی قوم کا بھی حال مریض جیسا ہے کہ رب،نبی پاکﷺ اور قران پاک سب کچھ اُمت کے پاس ہیں لیکن یہ صرف عقیدت کی حد تک ہیں یہ عقیدت عمل میں نہیں ڈھل پا رہی اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ عمل کیسے ہو۔ موجودہ نفسا نفسی کے دور میں ہم نے ہر اُس رسم اور عادت کو اپنا رکھا ہے جس کی وجہ سے کردار سازی و تربیت ایک خواب بن کر رہ گئی ہے۔ معاشرئے کے ہر شعبے کے دیوالیہ پن نے آج ہمیں اُس مقام پر لاکھڑ کیا ہے جہاں پر ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے۔کسے بدلیں گئے حالات ۔علماء، اساتذہ، ڈاکٹرز، وکلاء، تاجر تو معاشی حثیت کے لیے تگ و دو میں مصروف ہیں تو پھر کو نسی ایسی قیادت قوم کو میسر آسکتی ہے جو کہ کھوئی ہوئی میراث واپس لا سکے۔ جو اطیوا ﷲ و اطیوالرسولﷺ کی کسوٹی پر پوری اُترتی ہو۔جو جعلی ڈبہ پیروں کے چنگُل سے آزاد ہو۔ جس کی سوچ کے تانے بانے صرف اُمت کی یکجہتی سے وابستہ ہوں۔جو بھی پارٹی اِس وقت سیاست میں ہے خواہ وہ مذہبی جماعتیں ہیں یا اُن کا انداز سیاست لبرل ہے ۔سب اِس وقت عہدوں کے لالچ میں ہیں۔نام نہادعلماء اور سیاسی رہنماء جب پروان چڑجاتے ہیں تو تب اُن کے اندر ہونے والی کیمیائی تبدیلیاں انہیں انسانیت سے دور اور مادیت کے نزدیک کر دیتی ہیں۔راقم کے ساری آہ وپکار صرف اِسی نقطے پر آکر ٹھر جاتی ہے کہ قحط الرجال کے اِس دور میں کون ہے جو آگے بڑھ کر پاکستانی معاشرئے کی زبوں حالی کا علاج کر سکے۔جو احباب دین کی تبلیغ کے ساتھ وابستہ ہیں وہ سیاست کو شجرِ ممنوعہ سمجھتے ہیں اور سیاست کے روایتی کھلاڑی دینی طبقے کا سیاست میں آنا ناگوار سمجھتے ہیں۔ پاکستانی نوجوان نسل بے روزگاری کی ایسی چکی میں پس رہی ہے کہ اِس نسل کو ملک کے معاملات سیاست سے دور کر دیا گیا ہے۔ماضی میں جو مذہبی طبقہ جات جن کا سیاست میں کا فی اثر تھا جیسے کہ مولانا شاہ احمد نورانی ؒ کی جماعت، جمیت علمائے پاکستان، جماعت اسلامی، جمیعت علمائے اسلام اور تحریک نفاذ فقہ جعفر یہ ۔ اِن جماعتوں کی نفوذ پزیری کافی حد تک تھی لیکن فی زمانہ یہ جماعتیں اب اپنے فعالیت کھو چُکی ہیں-
MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE
About the Author: MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE Read More Articles by MIAN ASHRAF ASMI ADVOCTE: 453 Articles with 432712 views MIAN MUHAMMAD ASHRAF ASMI
ADVOCATE HIGH COURT
Suit No.1, Shah Chiragh Chamber, Aiwan–e-Auqaf, Lahore
Ph: 92-42-37355171, Cell: 03224482940
E.Mail:
.. View More