آج کل کے دور میں لوگوں کا بڑھاپے کی عمر تک پہنچنے سے
پہلے ہی بوڑھا نظر آنا ایک عام سی بات بن چکا ہے- لیکن اس سب کی وجہ بھی
ہماری اپنی ہی چند ایسی غلط عادات ہیں جن پر ہم کبھی بھی توجہ نہیں دیتے-
یہ عادات نہ صرف ہماری عمر کو کم کرنے کا سبب بنتی ہیں بلکہ ہمارے چہروں پر
وقت سے پہلے ہی بڑھاپے کے آثار نمایاں کرنے لگتی ہیں- اگر آپ بھی قبل از
وقت بوڑھا نہیں دکھائی دینا چاہتے تو پھر مندرجہ ذیل عادات کو فوراً ترک
کردیجیے-
|
کم سونا
ماہرین ایک طویل سے عرصے سے کم سونے کے خطرناک نقصانات بیان کرتے آرہے ہیں-
کم سونے کی عادت آپ کو سستی کے موٹاپے کا شکار بھی بنا سکتی ہے اور یہ
دونوں عوامل آپ کو جوانی میں ہی کئی ایسی بیماریوں کا شکار بنا سکتے ہیں جو
عموماً بڑھاپے میں ہی جا کر لاحق ہوتی ہیں- ماہرین کے نزدیک روزانہ سات سے
آٹھ گھنٹے لازمی سونا چاہیے۔ |
|
ایک وقت میں کئی کام
ایک ہی وقت میں کئی کام سرانجام دینے کی کوشش کرنا آپ کو وقت سے پہلے بوڑھا
کرسکتا ہے- ماہرین کے مطابق ایک ہی وقت میں کئی کام سرانجام دینے کی کوشش
سے آپ بہت زیادہ تناؤ کا شکار ہوجاتے ہیں اور یہی تناؤ عمر بڑھنے کی رفتار
کو تیز کردیتا ہے- بہتر یہی ہے کہ ایک وقت میں صرف ایک کام ہی مکمل کریں-
|
|
بہت زیادہ میک اپ بڑھاپے کو دعوت
اکثر خواتین زیادہ تر وقت میک اپ میں گزارنا پسند کرتی ہیں لیکن یہ ان کے
انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے- چہرے پر بہت زیادہ میک اپ کا استعمال کرنا
بھی آپ کو وقت سے قبل بوڑھا کردیتا ہے- عموماً میک اپ ایسے کیمیکل وغیرہ
مشتمل ہوتے ہیں جو آپ کے جلد سے قدرتی نمی کو غائب کردیتے ہیں اور ان کی
جگہ جھریوں سے آراستہ کردیتے ہیں-
|
|
چینی کا اضافی استعمال
بہت زیادہ چینی یا میٹھی اشیا کے استعمال سے آپ کے جسم کو تو نقصان پہنچتا
ہی ہے لیکن یہ چہرے کو بھی ناقابلِ تلافی نقصان پہنچاتی ہیں- چینی کا اضافی
استعمال آپ کے چہرے کی شادابی کو غائب کردیتا ہے جبکہ جھریاں بھی نمایاں
ہونے لگتی ہیں- یوں آپ وقت سے پہلے ہی بوڑھے دکھائی دینے لگتے ہیں-
|
|
زیادہ دیر ٹی وی کے سامنے بیٹھنا
لوگوں کے نزدیک ٹی وی دیکھنا تفریح کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور یہی وجہ ہے
کہ لوگ ٹی وی کے سامنے گھنٹوں بیٹھے رہتے ہیں- لیکن یہ ایک انتہائی خطرناک
طرزِ عمل ہے- مستقل ٹی وی دیکھتے رہنے سے آپ موٹاپے کا شکار ہوسکتے ہیں٬ اس
لیے ضروری ہے کہ ہر آدھے گھنٹے کے کچھ دیر کے لیے چہل قدمی ضرور کریں-
|
|
چربی کا استعمال ضروری ہے
اکثر افراد ایسی خوراک کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں جس سے ان کے جسم میں
چربی بالکل نہ بنے لیکن یہ صحیح نہیں ہے- کسی حد تک چربی کا استعمال آپ کی
جلد کے مفید ہوتا ہے-اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور مچھلی اور کچھ نٹس
جیسے اخروٹ وغیرہ جلد کو نرم و ملائم اور جھریوں سے بچاتے ہیں۔
|
|
مشروب پینے کے لیے اسٹرا کا استعمال
مشروب پینے کے لیے جب آپ اسٹرا کا استعمال کرتے ہیں تو اس دوران آپ کو ہونٹ
سکیڑنے پڑتے ہیں اور یہ ہونٹ سکیڑنا آپ کے چہرے اور آنکھوں کے گرد جھریاں
لانے کا سبب بن جاتا ہے-
|
|