چند آسان اور معمولی اقدامات ۔۔۔ ڈاکٹر سے نجات

اﷲ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمت یعنی زندگی کو خوشگوار طریقے سے گزارنے کے لیے انسان کو کچھ ضروری چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے نہیں تو یہ نعمت زحمت بھی بن جاتی ہے- جسم کو تندرست و توانا رکھنے کے بعد ہی انسان کی زندگی خوشگوار ہوسکتی ہے- انسانی جسم کو صحت مند و تندرست رکھنے کے لیے چند باتوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے- وہ باتیں کونسی ہیں آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں؟

معدہ:
صحت کی ابتدا معدہ سے ہے۔ اس لیے معدہ کو درست حالت میں رکھیں ،کھانے میں اعتدال سے کام لیں، پیٹ تمام بیماریوں کا سر چشمہ ہے پیٹ کا 4\3 حصہ پر کریں تو صحت مند رہیں گے، جسم کی راحت غذا کی کمی میں ہے-
 

image


دل:
دل ایک مشین ہے جو سارے جسم کو چاک و چوبند رکھتی ہے دل کے باعث خون گردش کرتا ہے کبھی بھی دل
کے تنگ مزاج نہ ہوں جو لوگ تنگ مزاج ہوتے ہیں ذرا ذرا سی بات پر غصہ کر لیتے ہیں اور دل کو رنج پہنچاتے ہیں وہ کبھی صحت مند نہیں ہوتے-

لباس:
لباس کا خاص خیال رکھیں، زیادہ تنگ اور موٹا لباس جسم کی بافتوں اور جلد کے لیے مضر ہے پولیسٹر کی بجائے سوتی لباس کو ترجیح دیں قمیض یا واسکٹ کا گلا کھلا رکھیں تاکہ گردن آسانی سے حرکت کر سکے اور سانس لینے میں آسانی رہے

جوتے:
جوتے کا انتخاب بھی صحت مند رہنے سے ہے ہمیشہ چمڑے کا جوتا استعمال کریں چمڑے کا جوتا ہر موسم اورہر مزاج کے لیے مفید ہے کیونکہ چمڑے کی یہ خاصیت ہے کہ یہ گرمی میں ٹھنڈا ہوتا ہے اور سردی میں گرم رہتا ہے-
 

image


پانی:
پانی ہمیشہ ابال کر اور ٹھنڈا کر کے استعمال کریں بھاری پانی کی کثافتیں جسم کے اعضاء میں سختی پیدا کرتی ہیں بھاری پانی پتھری کا باعث بنتا ہے تازہ اور صاف پانی استعمال کریں کئی بیماریوں سے محفوظ رہیں گے

سر:
سر اور گردن کو گرمی اور سردی سے محفوظ رکھیں کیونکہ حرام مغز موسم کے تغیر کو برداشت نہیں کر سکتا سردی لگنے یا لو لگنے سے اپنے آپ کو بچائیں-
 

image


ہوا:
تازہ اور کھلی ہوا میں زیادہ وقت گزاریں تازہ ہوا میں سیر کریں جس قدر ممکن ہو آکسیجن جسم کے اندر داخل کریں ۔لمبے سانس لیں۔ سردی میں بھی رات کو کھڑکی کا ایک پٹ کھلا رکھیں تاکہ ہوا اندر آتی رہے

صفائی:
صفائی کو اپنا شعاراور اصول بنائیں جسم کی صفائی، لباس کی صفائی اورگھر کی صفائی پر توجہ دیں ۔غسل باقاعدگی سے کریں غسل صحت ہے۔

غم اور غصہ:
غم اور غصہ سے بچیں اس سے دل اور دماغ کو صدمہ پہنچتا ہے اور دماغ کی بناوٹ کے ریشے اس طرح ٹوٹتے ہیں کہ ان کی تلافی ممکن ہی نہیں ہوتی اس طرح رفتہ رفتہ دماغ بے کار ہو جاتا ہے غم اور غصہ رکھنے والے لوگ کبھی صحت مند نہیں رہتے-
 

image


پھل:
پھلوں کو فراوانی سے کھائیں یہ صحت مند رہنے اور عمر میں اضافے کا با عث بنتے ہیں وادی ہنزہ،گلگت ،چترال ،تبت میں رہنے والے لوگوں کی اچھی صحت کا راز وہاں کے پھلوں کا فراوانی سے استعمال اور صاف آب و ہوا میں ہے-

جذبات:
اپنے جذبات پر پورا قابو رکھیں جذبات کے برا نگیختہ ہونے سے جسم میں امن نہیں رہتا اور اندرونی طاقت تحلیل ہو جاتے ہیں اور صحت خراب کرتے ہیں-

آزادی:
آزادی سے رہیں،فراخدلی سے زندگی گزاریں اپنے ارادوں کو نیکی کی طرف رکھیں دانا بن کر رہیں، دانائی خوشی کا سر چشمہ ہے اور تندرستی ہے-
 

image

رفیقِ منزل:
زندگی میں کوئی رفیق ِمنزل ضرور بنائیں کیونکہ بغیر ساتھی کے زندگی عبث ہے اچھے ساتھی سے فکر و تر دو کم ہوتے ہیں اور انسان تندرست رہتا ہے-

جلد سونا:
جلد سونا اور گہری نیند سونا تندرستی کے لیے ضروری ہے جو لوگ دیر تک جاگتے رہتے ہیں اور صبح دیر سے اٹھتے ہیں وہ چست اور متحرک نہیں رہتے بلکہ سست رہتے ہیں-

دہی:
دہی کا استعمال کریں دہی ایک کیمیائی عمل سے گزر کر بنتا ہے دہی کو درازیِ عمر کا باعث قرار دیا گیا ہے اور تندرست رہنے کے لیے ضروری ہے-
 

image

خوش رہیں:
خوش رہنے سے صحت اچھی رہتی ہے خوش رہنے پر خرچ کچھ نہیں ہوتا لیکن اس سے بہت فائدہ حاصل ہوتا ہے خوش رہنے والے لوگ تندرست رہتے ہیں اور زندگی کے ہر شعبہ میں کامیاب ہوتے ہیں-

ورزش:
اپنے جسم کے ساتھ بہت محبت سے پیش آئیں سیر اور ہلکی پھلکی ورزش کریں جسم پر تیل سے مالش کر کے نیم گرم پانی سے غسل کریں اس طرح آپ کا دوران خون نارمل رہے گا اور آپ تندرست رہیں گے-

ادویات:
ادویات کے استعمال سے پرہیزکریں ادویات کا استعمال نہ کرنا انسانی بدن کے لیے مفید ہے زیادہ دوائیاں استعمال کرنے والے لوگ معدے کے السر میں مبتلا ہوجاتے ہیں زندگی فطرت کے اصولوں کے مطابق بسر کریں ۔ادویات سے بچیں-

اذان:
٭صبح اذان کی آواز کے ساتھ جاگ اٹھیں، ایک گلاس تازہ پانی پی کراور اجابت سے فارغ ہو کر نماز پڑ ھیں اﷲ کا ذکراور شکر کریں کھلی فضا میں سیر کو نکل جائیں، پانچ عدد انجیر اور گیار عدد مغز بادام چلتے چلتے کھائیں مسواک ضرور کریں قوت بخش ناشتہ کریں دوپہر کے کھانے کے ساتھ پھل ضرور کھائیں کھانے کے بعد آرام کریں شام کا کھانا کم مقدار میں کھائیں آدھ گھنٹہ چہل قدمی کریں سوتے وقت دودھ پی کر اﷲ پر مکمل بھروسہ رکھیں۔ انشا ء اﷲ ڈاکٹرز اور حکماء کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

The human life is blessing of Allah... To spend a pleasant life man must take care of some important things, otherwise it becomes a trouble. And sometimes people get fed up with life attracts towords suicide. After keeping the body healthy human life can be pleasant, Otherwise ill man starts thinking to get rid of the life. keep in mind these things that human body should be healthy in both ways spiritually and physically.