موبی لنک صارفین کی ہماری ویب تک رسائی بالکل مفت

پاکستان کے سب سے بڑے موبائل نیٹ ورک موبی لنک اور پاکستان کے سب سے بڑے ویب پورٹل ہماری ویب کے درمیان ایک ایسی رسمی شراکت داری قائم ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں اب موبی لنک یوزرز اپنے اسمارٹ فون پر ہماری ویب بالکل مفت استعمال کرسکیں گے-
 

image


موبی لنک اور ہماری ویب کے درمیان ہونے والی اس پارٹنر شپ کے بعد موبی لنک یوزر ملک کے تیز رفتار 3G نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی انٹرنیٹ چارجز کی ادائیگی کے ہماری ویب استعمال کرسکیں گے اور وہ ہماری ویب پر موجود تازہ ترین خبروں٬ لائیو کرکٹ اسکور٬ بین الاقوامی کرنسی ریٹس٬ سونے کی قیمتیں اور اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال سے باخبر رہ سکیں گے-

اس کے علاوہ موبی لنک یوزرز کسی قسم کے چارجز ادا کیے بغیر ہماری ویب پر موجود مزیدار کھانوں کی تراکیب اور صحت اور اسلامی سیکشن سے بھی بھرپور استفادہ کرسکیں گے-

موبی لنک کا اس پارٹنر شپ کا مقصد اعلیٰ شہرت کی حامل کمپنیوں کے ساتھ مل کر اپنے صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ کے مکمل فوائد پہنچانا ہے- اس کے علاوہ اس پارٹنر شپ سے موبی لنک ہماری ویب کے ماہانہ 1 کروڑ 60 لاکھ وزیٹر سے مخصوص حد تک فائدہ اٹھا سکے گی-

واضح رہے کہ یہ پارٹنر شپ ہماری ویب کے لائیو ٹی وی سیکشن اور ویڈیو سیکشن کے لیے نہیں ہے-
 

image


موبی لنک:
موبی لنک اپنے 34 ملین سے زائد صارفین کے ساتھ وائس اور ڈیٹا فراہم کرنے والا پاکستان کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے- موبی لنک کا نیٹ ورک پاکستان بھر کے 20 ہزار سے زائد شہروں٬ قصبوں اور دیہاتوں کا احاطہ کیے ہوئے ہے اور اسی کامیابی کی بنیاد پر پاکستانی مارکیٹ میں اپنی لیڈر شپ قائم کیے ہوئے ہیں- پاکستان میں کی جانے والی اپنی 4.3 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ موبی لنک اس وقت موبائل فنانشل سروسز٬ مستحکم ترین برانڈ٬ ویلیو ایڈیڈ سروسز فراہم کرنے والی بڑی کمپنی اور سب سے بڑے بائیو میٹرک سم کی تصدیق کے سسٹم کے ساتھ مارکیٹ نمایاں ہے- اس کے علاوہ موبی لنک کے پاکستان بھر میں سب سے زیادہ ڈسٹری بیوشن سینٹر اور کال سینٹر بھی قائم ہیں جو کہ اپنے صارفین کے معیاری سروسز فراہم کر رہے ہیں-
 

image


ہماری ویب:
ہماری ویب 16 ملین سے زائد ٹریفک اور پوری دنیا سے آنے والے ماہانہ 8 ملین نئے صارفین کے ساتھ پاکستان کا سے بڑا ویب پورٹل ہے- ہماری ویب کا قیام سال 2007 میں عمل میں آیا اور اس کا مقصد اردو زبان کو فروغ دینا اور دنیا کے سامنے اپنی زبان میں بہترین مواد پیش کرنا ہے-

ہماری ویب مقامی افراد کی دلچسپی کے لیے اردو اور انگریزی زبانوں پر مبنی مختلف اقسام کے موضوعات پیش کرتی ہے- ہماری ویب مختلف مقامی اور بین الاقوامی اخبارات اور انٹرٹینمنٹ چینلز کے ساتھ بھی پارٹنرشپ قائم کیے ہوئے ہے- اور اب تک متعدد ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہے جن میں سال 2012 کا برانڈ آف دی ائیر ایوارڈ٬ پاشا آئی سی ٹی ایوارڈ 2009 اور RCCI ICT ایوارڈ 2015 شامل ہیں- اس کے علاوہ ہماری ویب پاکستان کی 100 اور عریبیہ کی 500 تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنیوں میں بھی اپنا نام درج کروا چکی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Mobilink has entered into a formal partnership with Pakistan’s leading web portal, Hamariweb.com,through which subscribers can browse the portal on their smartphones absolutely free of charge.