یقیناً آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ دنیا کے سب سے
بڑے سرچ انجن گوگل میں دیگر ملازمین کے علاوہ 200 بکریاں بھی ملازم ہیں اور
ان بکریوں کو ان کی خدمات کے عوض باقاعدہ طور پر تنخواہ بھی ادا کی جاتی ہے-
|
|
جی ہاں یہ 200 بکریاں امریکا میں قائم گوگل کے ہیڈکوارٹر میں ملازم ہیں اور
یہ گزشتہ کئی سالوں سے گوگل کے لیے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں- تاہم
ان ملازم بکریوں کے بارے میں بہت لوگ جانتے ہیں-
اس بات کا انکشاف خود گوگل بھی اپنے ایک آفیشل بلاگ میں کر چکا ہے-
درحقیقت یہ بکریاں گوگل کے ہیڈ آفس کے لان میں اگنے والی اضافی گھاس چرتی
ہیں اور انہیں اس مقصد کے لیے ہفتے میں ایک بار لان میں چھوڑا جاتا ہے-
|
|
گوگل لان میں اگنے والی گھاس کی کٹائی کے لیے مشین صرف اس لیے استعمال نہیں
کرتا تاکہ اس کے ملازمین مشین کے شور اور دھوئیں سے محفوظ رہ سکیں اور اسی
وجہ سے مشین کی جگہ بکریوں کو ملازم رکھا گیا ہے-
|