پاکستان کرکٹ کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے
اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فی الحال مؤخر کر دیا ہے- بوم بوم آفریدی نے بھارت
میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی 20 کے اختتام پذیر ہونے کے بعد ٹی 20 کرکٹ سے
ریٹائر ہونے کا اشارہ دیا تھا-
|
|
تاہم اب انہوں نے اپنا یہ فیصلہ کچھ وقت کے لیے بدل دیا ہے اور شاہد آفریدی
کے مطابق اس تبدیلی کی وجہ ان کے دوستوں اور گھر والوں کی ٹی 20 کرکٹ سے
ریٹائرمنٹ نہ لیے جانے کی خواہش ہے-
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر ان کی ٹیم نے ایشیا کپ اور ٹی 20 میں بہترین
کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو ہی سال 2016 میں بھی کپتانی کے فرائض سرانجام
دینے کا سوچوں گا-
|
|
واضح رہے کہ شاہد آفریدی ٹیسٹ کرکٹ اور ایک روزہ میچوں سے پہلے ریٹائرمنٹ
لے چکے ہیں-
|