ایسی انوکھی ایجادات جن سے آپ واقف نہیں٬ لیکن فائدہ مند یا؟

کہتے ہیں کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے- اور واقعی اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انسان اپنی مشکلات کو آسان بنانے کے لیے صدیوں سے مختلف ایجادات کرتا چلا آرہا ہے- لیکن روزانہ کی بنیادوں پر وجود میں آنے والی ان ایجادات میں سے کم ہی ایسی ہوتی ہیں جو لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہیں- آج ہم آپ کو حالیہ دور کی چند ایسی انوکھی ایجادات کے بارے میں بتائیں گے جو دنیا میں اپنا وجود تو رکھتی ہیں لیکن بہت کم لوگ ان سے واقف ہیں- اب یہ ایجادات کوئی فائدہ پہنچا سکتی ہیں یا نہیں؟ اس کا فیصلہ آپ کیجیے!
 

image
یہ ایک ایسا بیڈ ہے جس پر سونے والا صرف ایک مخصوص پوزیشن میں ہی سو سکتا ہے-
 
image
ایک ایسا روبوٹ جو چلنے پھرنے کے دوران بھی انسان کو کھانے کے لیے ٹماٹر پیش کرتا رہتا ہے-
 
image
انسانی پیروں کی توانائی سے چلنے والی بائیک٬ لیکن اس ایجاد کا فائدہ یا مقصد کیا ہے؟ یہ کوئی نہیں جانتا-
 
image
جی پی ایس کی سہولت سے آراستہ جوتے جو کسی بھی مطلوبہ منزل تک پہنچنے کے لیے آپ کی رہنمائی کرسکتے ہیں-
 
image
ایک ایسا قلم جسے جب چاہیں لکھنے کے لیے استعمال کریں اور ضرورت پڑنے پر یہ کھانا کھانے کے لیے بھی مدد فراہم کرتا ہے-
 
image
بعض اوقات انسان خود اپنی آنکھوں میں دوائی نہیں ڈال پاتا لیکن اس ڈیوائس نے اب یہ مسئلہ بھی حل کردیا ہے- ان گلاسز کی مدد سے بہترین انداز میں آنکھوں کے ڈراپ لیے جاسکتے ہیں-
 
image
بے بی اسٹرالر اور اسکوٹر ایک ساتھ-
 
image
شہر بھر میں گردش کرنے والی آوازیں سنانے والی ڈیوائس-
 
image
ایک ایسی چپل جسے پہن کر چلتے ہوئے آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے گھاس پر چل رہے ہیں-
 
image
مشہورِ زمانہ کلاشنکوف AK-47 کا گٹار ورژن-
 
image
یہ ایک ایسی مشین ہے جس سے ایک ہی وقت میں پانی بھی پیا جاسکتا ہے اور کپڑے بھی دھوئے جاسکتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

As each day passes, a new invention is being thought of, sketched out, and designed. All sorts of products are available to the typical consumer both physically in stores and online. In fact, the Internet has made it easier for people to pursue their inventions as it has provided a platform for these inventors to sell their products. Inventors can even use the Internet to start a public fund (for their product) that anyone with a wifi connection can donate to.