یوسی براؤزر٬ مائیکروسافٹ بنگ اور ٹوئٹر نے پاکستان میں کرکٹ کی آن لائن تشہیر کا معاہدہ کر لیا

یوسی براؤزر (UC Browser) نے مائیکرو سافٹ بنگ (Microsoft Bing) اور ٹوئیٹر (Twitter)کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت اب صارفین کو کرکٹ سے متعلق تمام تر معلومات ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوں گی۔ یو سی کرکٹ٬ یوسی براؤزر میں کرکٹ کا کانٹینٹ ویڈجٹ (Content Widget) ہے جس میں لائیو سکور٬ کرکٹ سے متعلق خبریں٬ ویڈیوز٬ لائیو ٹویٹس٬ تصاویر٬ اعداو شمار اور تبصرے ملاحظہ کئے جا سکتے ہیں۔
 

image


بنگ٬ یوسی براؤزر اور ٹوئٹر کے صارفین کی ملک بھر میں ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ اسٹیٹ کاؤنٹر کی رپورٹ کے مطابق یوسی براؤزر کا پاکستان میں 35 فیصد حصہ ہے۔ اس شراکت داری سے ڈیجیٹل معلومات کو نئی حیت ملے گی اور موبائل پر کرکٹ سے متعلق معلومات کا منظرنامہ مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گا۔ اس معاہدے کے مطابق اہم ترین مائیکرو بلاگنگ سوشل سائٹ ٹوئٹر٬ ٹرینڈنگ موضوعات کے بارے میں مکمل طور پر باخبر رہے گی ۔ اس کے علاوہ ٹوئٹر یوسی کرکٹ پر کرکٹ سے متعلق لائیو ٹوئٹس بھی فراہم کرے گی۔ مائیکر وسافٹ بنگ کرکٹ سے متعلق تمام تر اعداد و شمار اور مواد فراہم کرے گی۔ اس شراکت داری میں ٹوئٹر کی جانب سے تازہ ترین پی جی سی کی فراہمی ہی نہیں بلکہ یوسی براؤزر کے یوسی کرکٹ کے ذریعہ سے بھی ملک بھر میں صارفین کو پی جی سی فراہم کی جائے گی ۔

پاکستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافے کے بعد پاکستان میں آن لائن ویڈیوز٬ تصاویر٬ لائیو اسٹریمنگ اور سوشل میڈیا کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ اس اہم معاہدے کے بعد یو سی ویب اس حوالے سے دیگر چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بھی تیار ہے۔ یوسی براؤزر اپنے صارفین کو بہترین مواد کی فراہمی میں ہمہ تن مصروف ہے اور اس کا نتیجہ ہے کہ صارفین کو ایک ہی براؤزر میں ان کی تمام تر ضروریات کا حل مل جاتا ہے۔

اس معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے یوسی ویب انٹرنیشنل بزنس ڈپارٹمنٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر کینے یے نے کہا کہ پاکستانی صارفین اب یوسی براؤزر سے خبریں٬ ویڈیوز٬ تصاویر٬ فلموں٬ موسیقی اور کرکٹ کے بارے میں تازہ ترین معلومات تک باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یوسی براؤزر کی تعریف صرف موبائل براؤزنگ تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ مواد کو جمع کر کے تقسیم کرنے کا راستہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر اور بنگ کے ساتھ معاہدے سے ہم کرکٹ سے متعلق ڈیجیٹل مواد کو نئی حیت دینے لگے ہیں جس کو یقیناً صارفین پسندیدگی بخشیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مستقبل میں یوسی براؤزر میں مزید انتخابات کی شمولیت جیسا کہ آن لائن خریداری٬ ٹرین کے حوالے سے معلومات٬ موبائل ریچارج اور ٹکٹ بکنگ وغیرہ سے پاکستانیوں کی زندگی کو آسان تر کریں گے۔

ٹوئٹر کے جنوبی ایشیاء کے بزنس ڈویلپمنٹ ہیڈروی چندرن بھاسکرن نے کہا کہ ٹوئٹر آپ کی روزمرہ زندگی کا اہم کنکشن ہے۔ اسی لئے کرکٹ کے کھیل سے متعلق تازہ ترین معلومات کے حوالے سے بھی بہترین ذریعہ ٹوئٹر ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کے ورلڈ کپ میچ میں ایک دن میں سترہ لاکھ کے لگ بھگ ٹوئٹس اس ایک موضوع پر کی گئی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوسی ویب کے ساتھ شراکت داری سے ہم میچ کے سنسنی خیز لمحات کے بہترین ٹوئٹس یوسی براؤزر کے صارفین تک بھی پہنچ جائیں گے جس سے وہ بھی کرکٹ کے شائقین٬ کھلاڑیوں اور تبصرہ نگاروں کی رائے سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔
 

image


مائیکر وسافٹ پارٹنر گروپ پروگرام منیجر سندر سری نواسن نے کہا کہ ہم یوسی براؤزر کے ساتھ اس شراکت داری کا حصہ بننے کے حوالے سے خاصے پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے کرکٹ کے سیزن میں بنگ کرکٹ کے اعداد و شمار فراہم کرے گا۔ کرکٹ کے شائقین مخصوص مقابلوں کے حوالے سے بنگ کی پیشگوئی بھی حاصل کر سکیں گے کہ کس میچ میں کس ٹیم کے جیتنے کے کس حد تک مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے ورلڈ کپ کرکٹ میچوں میں بنگ کی جانب سے کی جانے والی 83 فیصد پیشنگوئیاں بالکل درست تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوسی براؤزر کے ساتھ انضمام سے ہم پر جوش ہیں کہ مزید بہت سے صارفین بنگ کی خدمات کا فائدہ اٹھا سکیں گے ۔

یوسی بروازر کا جدید ترین ورژن ucweb.com اور googleplay سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

UC Browser, Pakistan’s No. 1 mobile browser with over 35% market share (according to StatCounter) from UCWeb, a business within Alibaba Mobile Business Group, has joined hands with Twitter and Microsoft Bing to provide a mobile gateway to all things cricket ahead of the all-exciting cricket season through the debut of a revamped UC Cricket, which is part of a broader plan to ride on the digital content trend and shape how content will be consumed on mobile Internet.