یوسی ویب براؤزر٬ انٹرنیٹ کی دنیا کا ایک ابھرتا ہوا براؤزر

یوسی ویب براؤزر جو پاکستان میں 35 فیصد مارکیٹ شئیر رکھتا ہے اب انٹرنیٹ کی دنیا کا ایک بہت تیزی سے ابھرتا ہوا براؤزر بھی ثابت ہورہا ہے- اس وقت انٹرنیٹ صارفین کی ایک بہت بڑی تعداد یوسی براؤزر کی مدد سے سرفنگ کررہی ہے-

یوسی ویب براؤزر کی اس کامیابی کا درست اندازہ آپ اس بات سے باآسانی لگا سکتے ہیں کہ 3 مہینے قبل تک گوگل کروم کے ذریعے ہماری ویب کا وزٹ کرنے والے صارفین 49 فیصد جبکہ یوسی براؤزر کی مدد سے ہماری ویب تک پہنچنے والے صارفین کی تعداد صرف 15 فیصد تھی- لیکن اس وقت یوسی براؤزر کا استعمال کرتے ہوئے ہماری ویب تک رسائی حاصل کرنے والے صارفین کی تعداد اضافے کے بعد 37 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ گوگل کروم براؤزر استعمال کرنے والوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہ تعداد صرف 36 فیصد رہ چکی ہے-
 

image


گزشتہ ماہ یوسی براؤزر کی جانب سے پاکستانی صارفین کیلئے اینڈرائیڈ اپ ڈیٹ جاری کیا گیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹ کسی بھی موبائل براؤزر کی جانب سے پاکستانی صارفین کے استعمال ورجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے پہلی بار جاری کیا گیا ہے۔ اس نئے اپ ڈیٹ کے تحت اب پاکستانی صارفین اپنی پسند اور استعمال کے لحاظ سے اپنے انٹرنیٹ کو بہترین اور مزید تیز رفتاری سے چلا سکتے ہیں جیسے نیوز ہیڈلائین، کرکٹ، میوزک، وڈیوز وغیرہ۔
 

image


یوسی براؤزر کے اس اقدام نے بھی اس کی کامیابی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے اور اس نئے اپ ڈیٹ کے بعد یوسی براؤزر کے صارفین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-

انٹرنیٹ کی رفتار اسمارٹ فون صارفین کیلئے سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ یوسی براؤزر اپنی تیز رفتاری کی خصوصیت اور آسان ہونے کے باعث پاکستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے -
 

image


ایک حالیہ تجربے کے دوران انٹرنیٹ تیز رفتاری کے مظاہرے میں UC Browser نے تمام مدمقابل موبائل براؤزر کو تین گنا رفتار کے ساتھ پیچھے چھوڑ دیا۔ اس تجربے میں جدید موبائل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی 3G,4G اورLTE نیٹ ورکس شامل تھے-

YOU MAY ALSO LIKE:

UC Web Browser has attained 35% of Pakistani market share and is now recognized as the fastest growing browser in the world of internet. Today, a huge number of internet users are surfing the internet with the help of UC Browser.