سوشل میڈیا کا کمال٬ 30 سال قبل بچھڑنے والوں کا ملاپ

یوں تو انٹرنیٹ صارفین آئے روز سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات پر بحث کرتے رہتے ہیں اور اس بحث کے نتائج جو بھی ہوں لیکن سوشل میڈیا نے 30 سال قبل بچھڑ جانے والی بہنوں کا ملاپ کروا کر ایک مرتبہ پھر کمال ضرور کر دکھایا ہے-

جی ہاں 30 سال قبل کولمبیا کے ایک مکان پر مٹی کا تودہ گرنے کے باعث دو بہنیں ایک دوسرے سے جدا ہوگئی تھیں- یہ مٹی کا تودہ آتش فشاں کے پھٹنے کے نتیجے میں گرا تھا-
 

image


یہ حادثہ کولمبیا کے قصبے ارمیرو میں 1985 میں پیش آیا تھا جس نے جیکولین اور لورینا سانچیز نامی دو بہنوں کو ایک دوسرے سے جدا کردیا تھا اور ایک طویل مدت کے بعد یہ دونوں بہنیں ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے سے ملی ہیں-

اس حادثے نے ان بہنوں کے گھر کو کو بھی تباہ کردیا تھا جبکہ اس وقت ان تودوں کے گرنے کی وجہ سے 20 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے-

دونوں بہنوں کے بچھڑنے کے بعد ان کی پرورش مختلف خاندانوں نے کی جبکہ انہیں اس دوران ایک دوسرے کی کوئی خبر نہ مل سکی- تاہم یہ دونوں بہنوں نے مسلسل ایک دوسرے کو تلاش میں کوشاں رہیں۔
 

image


لیکن انہیں کامیابی اس وقت ملی جب سوشل میڈیا پر اس سانحے میں بچھڑنے والوں کے ملاپ کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا گیا- اور جیکولین اور سانچیز کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ایک دوسرے کے بارے میں علم ہوا-

کولمبیا میں شروع کی جانے والی اس مہم کا آغاز کولمبیا کے قصبے ارمیرو میں ڈیپارٹمنٹ آف تولیما کی جانب سے کیا گیا تھا۔

لورینا سانچیز کا کہنا ہے کہ “ یہ میرے لیے انتہائی دکھ بھری صورتحال کہ میری بہن کو مجھ سے بچھڑے ہوئے 30 سال گزر گئے اور میں اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتی کہ اس کے ساتھ کیا ہوا؟ میں نے سوچا کہ مجھے اس کے بارے میں پتہ لگانا ہوگا اور اسے بھی یہ سب کچھ کرنا ہوگا“-

دوسری جانب جیکولین کی نظر سوشل میڈیا پر شئیر کی جانے والی ایک ایسی ویڈیو پر پڑی جس میں ان بہن سانچیز لوگوں سے اس سانحے میں بچ جانے والے افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی اپیل کر رہی تھیں۔
 

image

اس مہم کو شروع کرنے والے کولمبیا کے ڈیپارٹمنٹ آف تولیما کی جانب سے خواتین کے ڈی این اے جمع کیے گئے ایسی خواتین کی نشاندہی کی گئی جن ڈی این کے نتائج مثبت آئے۔

تاہم یہ دونوں بہنیں اب تک اپنے والدین کو تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں- ان کے والدین بھی اسی سانحے کے نتیجے میں ان سے جدا ہوگئے تھے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Two sisters in Colombia separated when they were children after an avalanche destroyed their town have been reunited 30 years later. Jaqueline and Lorena Sanchez were separated in 1985 when a volcano near their town of Armero, in Tolima Department, erupted.