گوگل ایک طویل مدت سے خودکار گاڑیوں کی ٹیکنالوجی پر کام
کر رہا ہے اور اس سلسلے میں کئی تجربات بھی کر چکا ہے- تاہم گوگل کی خودکار
گاڑی کو ایک ایسا حادثہ پیش آیا ہے جو کسی حد تک تشویش کا باعث بھی ہے-
|
|
جی ہاں ماہ فروری میں کیلیفورنیا میں واقع گوگل کے صدر دفتر کے قریب گوگل
کمپنی کی تیار کردہ ایک خودکار گاڑی ایک بس سے ٹکرا گئی جبکہ یہ حادثہ
مبینہ طور پر خودکار گاڑی میں نقص پیدا ہونے کے باعث پیش آیا۔
یقیناً گوگل کی کسی خودکار گاڑی کا کسی دوسری گاڑی سے تصادم کا یہ پہلا
واقعہ ہے اور اس حادثے کی ذمہ داری کسی حد تک خود گوگل کمپنی نے بھی قبول
کی ہے-
یہ حادثہ 14 فروری کو اس وقت پیش آیا جب ماؤنٹ ویو کے علاقے میں گوگل کی
ایک خودکار گاڑی نے ایک کھلی سڑک پر موجود ریت کی بوریوں سے بچنے کی کوشش
کی لیکن وہ اس کوشش میں ایک بس سے ٹکرا گئی ۔
گوگل کے مطابق حادثہ کے وقت خودکار گاڑی دو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی
کم رفتار سے دوڑ رہی تھی جبکہ دوسری جانب بس کی رفتار 15 میل فی گھنٹہ تھی۔
|
|
گوگل کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حادثے کے بعد انہوں نے گاڑی کے سافٹ وئیر میں
چند تبدیلیاں کی ہیں تاکہ آئندہ کسی حادثے سے محفوظ رہا جاسکے-
|