ارے عدنان صاحب شرمين عبيد نے آسکر جيت
ليا۔۔ گھر سے لائيو کرائيں ۔۔۔ ہوسکے تو اسکي بہن اور ماں کے ساتھ اسے
لائيو کرليں-
تمام ميڈيا کل شرمين عبيد کے گن گاتا رہا کيوں کہ انھوں نے (پتہ نہيں کيسے
) ملک کا نام روشن کيا جيسے ملالہ نے سليمانی گولی کھا کر کيا تھا اسکے
ساتھ ساتھ ايک افسوسناک واقعہ کہ ممتاز قادري کو پھانسی دے دی گئی اورعوام
کا ہجوم ملک کے مختلف شہروں ميں نکل پڑا مگر کسی ميڈيا نے کچھ نہيں دکھايا(
پيمرا کے ہاتھوں مجبور) کاش پيمرا مختلف چينلوں پر چلنے والے غير اخلاقي
پروگرام،مفاد پرست اينکر پرسن ،کرپٹ سياستدان کے خبر پر اسي طرح ايکشن لے
ليں ۔۔۔۔ کاش کاش
شرم تم کو مگر نہيں آتی
مگر بھائي يہ اسلامی جمہوريہ پاکستان جہاں چيف جسٹس سود کو اللہ اور بندے
کا معاملہ قرار ديں-
گستاخ رسول اعلیٰ منصب پر فائر ہوں ۔۔۔ دين اسلام پر عمل کرنے والے کو دہشت
گرد اور فسادي قرار ديا جائے-
ڈنمارک ميں کوئی گستاخانہ خاکے شائع کرے تو وہ گستاخ رسول اور پاکستان ميں
سلمان تاثير کرے تو وہ ۔۔۔؟
عامر چیمہ شہید نے جرمنی میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ملعون ایڈیٹر کو
جہنم واصل کیا۔
جرمنی نے بغیر ٹرائل کے انہیں قید میں رکھا۔ 44 دنوں بعد انہیں شہید کر دیا
گیا-
اور پاکستان ميں بھي غازی ممتاز کے ساتھ جيل میں کيا ہوا سب کے سامنے ہے-
مسئلہ ممتازقادی کا نہیں مسئلہ گستاخ رسول کو واجب القتل کا ہے-
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تم اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتے جب
تک میں تمھیں تمھارے ماں باپ اور مال و دولت سے زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں (
حدیث کا متن )-
میرے خیال میں یہ حدیث کافی ہے ۔۔۔ مگر یہ بھی نہیں تو اور احاديث بھی ہيں-
حضرت جابر بن عبدللہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله نے فرمایا:
" کعب بن اشرف کو کون ٹھکانے لگائے گا ؟ اس نے الله اور اس کے رسول کو ایذا
پہنچائی ہے ، محمد بن مسلمہ رضی الله عنہ نے کہا : یا رسول الله ! میں اس
کے لیے تیار ہوں - کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں اسے قتل کر دوں ؟ رسول الله ﷺ
نے جواب دیا : ہاں ...... اور پھر محمد بن مسلمہ رضی الله عنہ نے اسے قتل
کر دیا "
(صحیح بخاری ، رقم الحدیث2510 ;صحیح مسلم ، رقم الحدیث
======
ایک نابینا صحابی نے ایک یہودی عورت کو قتل کیا جو رسول الله کو گالیاں دیا
کرتی تھی ، الله کے رسولﷺ نے اس کے خون کو رائیگاں قرار دیا یعنی کوئی فدیہ
یا قصاص نہیں دیا گیا-
(4362 سنن ابی داود
=========
کعب بن اشرف نامی یہودی کو الله کے رسول نے قتل کرنے کا حکم دیا اور اس کو
قتل کیا گیا-
(صحیح بخاری ، رقم الحدیث 2510; صحیح مسلم رقم الحدیث 1801)
===========
خطمہ قبیلے کی ایک عورت کو حضرت عمیر بن عدی الخطمی نے قتل کیا
( اگر احاديث ميں کوئي غلطي ہو يا سند ٹھيک نہيں ہو تو برائے مہرباني
رہنمائي کريں )
===========
مسئلہ کسی مسلک کا نہيں يہاں مسئلہ آپ صلی اللہ عليہ وسلم کی شان ميں
گستاخی کا ہے۔۔۔۔ ہماري بدقسمتی ہے کہ ملالہ، شرمين عبيد کو تو ہم پاکستان
کا فخر کہتے ہيں مگر ہمارا دين جس کو شہادت کا بلند مرتبہ قرار ديتا ہے اس
پر فخر نہيں کرتے ۔۔۔۔ |