ٹی 20 ورلڈ کپ: دلچسپ حقائق اور ورلڈ ریکارڈ

ٹی20 کرکٹ محدود مدت کا دلچسپ کھیل ہے- 240 بالز کے سنسنی خیز کھیل نے دنیا کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے- چوکوں اور چھکوں کی برسات ٹی 20 کرکٹ کا خاصا ہے جس کو دیکھنے شائقین دور دور سے اسٹیڈیم آتے ہیں- مگر جب بات کی جائے میگا ایونٹ ورلڈ ٹی 20 کی تو شائقین کا جوش و خروش قابلِ دید ہوتا ہے-

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی 20 کا انعقاد ہر 2 سال بعد ہوتا ہے- آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کے بعد ورلڈ ٹی 20 دوسرا بڑا ایونٹ تصور کیا جاتا ہے- 2014 میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کا فائنل ڈھاکہ میں کھیلا گیا تھا جس کی فاتح سری لنکا رہی تھی-

اس بار ورلڈ ٹی 20 بھارت میں ہورہا ہے- اس میگا ایونٹ کے لیے 8 اسٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں پر لیگ اور knock out میچز کھیلے جائیں گے- 3 مارچ 2016 سے شروع ہونے والا یہ میگا ایونٹ پورے جوش و خروش سے جاری ہے- ورلڈ ٹی 20 کی تاریخ چند دلچسپ حقائق کی بھی مالک ہے- وہ کیا ہیں آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں؟
 

سب سے زیادہ رنز:
ویرات کوہلی وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے ورلڈ ٹی 20 کے ایک پورے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا- انہوں نے ایک پورے ٹورنامنٹ کے دوران 319 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا- یہ کارنامہ انہوں نے سال 2014 کے ورلڈ کپ میں سرانجام دیا-

image


سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ:
ویسٹ انڈیز کے اوپنر کرس گیل اور ڈیوائن سمتھ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کی پہلی وکٹ کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے- 145 رنز پر مشتمل یہ پارٹنر شپ ساؤتھ افریقہ کے مقابلے میں قائم کی گئی تھی-

image


سب سے زیادہ زیرو اسکور پر آؤٹ ہونے والا کھلاڑی:
پاکستان کے ٹی 20 کے کپتان شاہد آفریدی کی ناقص کارکردگی کے باعث انہیں یہ افسوسناک اعزاز حاصل ہے کہ وہ ورلڈ ٹی 20 کے دوران سب سے زیادہ بار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوچکے ہیں- ورلڈ ٹی 20 کے مقابلوں کے دوران شاہد آفریدی 5 مرتبہ زیرو رن پر آؤٹ ہوچکے ہیں-

image


سینچری اسکور کرنے والے بیٹسمین:
صرف 6 بلے باز ورلڈ کپ مقابلوں میں سینچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے ہیں- ان کھلاڑیوں میں کرس گیل(117)٬ احمد شہزاد (111*)٬ میک کلم (123)٬ سریش رائنا (101)٬ مہیلا جے وردھنے (100) اور ایلکس ہیلز (116*) شامل ہیں-

image


سب سے بڑا ٹیم ٹوٹل:
2007 کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی ٹورنامنٹ میں سری لنکا نے کینیا کے خلاف میچ میں 260 رنز اسکور کیے تھے جو اب تک کا کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایا جانے والا سب سے بڑا ٹیم ٹوٹل ہے-

image


سب سے زیادہ چھکے مارنے والا کھلاڑی:
ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل کے پاس سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ورلڈ ریکارڈ موجود ہے- گیل ورلڈ ٹی 20 کے پانچ ٹورنامنٹس میں 43 چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں-

image


سنگھ از کنگ (2007):
2007 میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی بلے باز یووراج سنگھ نے اسٹیورٹ بروڈ کی 6 بالز پر 6 چھکے مار کر ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا جو آج بھی قائم ہے-

image

بہترین باؤلنگ:
سری لنکن آف اسپنر اجنتھا مینڈس نے 2012 میں زمبابوے کے خلاف 8 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا- یہ اب تک کا سب سے بہترین باؤلنگ مظاہرہ ہے-

image

تیز ترین نصف سینچری:
یووراج سنگھ نے ورلڈ ٹی 20 میں سب سے تیز نصف سینچری اسکور کی ہے- 2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں انہوں نے محض 12 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے تھے- یہ ریکارڈ آج تک نہیں ٹوٹ سکا-

image

پہلی ہیٹرک:
آسٹریلین اسپیڈ اسٹار بریٹ لی دنیا کے وہ پہلے باؤلر ہیں جنہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی ہیٹرک کی تھی- 2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاے انہوں نے 3 بالز پر 3 وکٹ حاصل کی تھیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

T20 cricket is the shortest format of the game. Excitement and thrill doubles as the game is limited to 120 balls. Massive fours and sixes make T20 Cricket worth watching. Stadiums remain jam packed with fans cheering their favorite teams during any T20 match, but this craze doubles for mega event, World T20.