دنیا بھر میں آج سست ترین افراد کی ایک بہت بڑی تعداد
پائی جاتی ہے- یہ افراد چند قدم پر موجود کچرے کے ڈبے میں کچرا پھینکنے کے
بجائے وہی سڑک پر پھینک کر اسے گندا اور آلودہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں-
آلودگی آج دنیا کے لیے ایک بہت بڑا اور خطرناک مسئلہ بن چکی ہے- اور یہ
صورتحال مسلسل بدتر ہوتی جارہی ہے- نئی ٹیکنالوجیز کی آمد اور ہمارے ری
سائیکل کے پراسس کو نہ اپنانے کی وجہ سے اس آلودگی میں مسلسل اضافہ ہورہا
ہے- ہم یہاں آلودگی سے متعلق چند چونکا دینے والے حقائق پیش کر رہے ہیں جو
براہ راست انسان کو بری طرح سے متاثر کر رہے ہیں-
|
|
تقریباً 700 ملین چینی باشندے روزانہ آلودہ پانی پیتے ہیں-
|
|
ہر ایک ملین ٹن تیل جو بجری جہازوں کے ذریعے دوسرے ممالک ایکسپورٹ کیا جاتا
ہے اس میں سے 1 ٹن سمندر میں ہی گر جاتا ہے-
|
|
اگر آپ بیجنگ کی آب و ہوا میں صرف ایک دن گزاریں تو آپ کی صحت پر مرتب ہونے
والے مضر اثرات 21 سگریٹ پینے کے برابر ہوں گے-
|
|
امریکی آبادی دنیا کی آبادی کی 5 فیصد ہے لیکن ان کا دنیا بھر کی آلودگی
میں 30 فیصد حصہ ہے جبکہ دنیا کے 25 فیصد وسائل امریکہ استعمال کرتا ہے-
|
|
دنیا میں ہونے والی ہر 8 اموات میں سے ایک موت کی وجہ ضرور آلودگی ہوتی ہے-
|
|
چین میں موجود آلودگی کی شرح اتنی زیادہ ہے کہ اسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا
ہے-
|
|
سمندری مخلوق پلاسٹک کے شاپنگ بیگ کو جیلی فش سمجھ کر نگل جاتی ہیں- سمندری
مخلوق ان بیگ کو ایسی جیلی فش سمجھتی ہیں جنہیں وہ اپنی خوراک بنا سکتی ہیں-
|
|
ہر سال دنیا بھر کے سمندروں میں پھینکے جانے والے کچرے کا وزن 14 بلین پونڈ
ہوتا ہے جس میں زیادہ پر پلاسٹک سے تیار کردہ اشیا ہوتی ہیں-
|
|
ایک دن ممبئی کی آب و ہوا میں گزارنا ایسا ہی ہے جیسے آپ نے 100 سگریٹ
پھونک دیے ہوں-
|
|
ہر سال 3.4 ملین افراد صرف آلودہ پانی سے پیدا ہونے والے
مسائل کے باعث موت کا شکار بن جاتے ہیں-
|
|
روس کی Karachay نامی جھیل دنیا کی سب سے آلودہ اور
غلاظت سے بھرپور جھیل ہے-
|
|
سال 2012 میں 49 ملین وزنی کچرا صرف الیکٹرونک آئٹم پر
مشتمل تھا-
|
|
اگر دنیا بھر میں پھینکی جانے میں والی پلاسٹک کی بوتلوں
کو جلایا جائے تو انہیں ختم ہونے میں تقریباً 500 سال لگ جائیں گے-
|
|
دنیا میں ہر 8 سیکنڈ میں ایک بچہ آلودہ پانی کی وجہ سے
موت کا شکار ہوجاتا ہے-
|
|
سان فرانسسکو میں موجود آلودگی کا ایک تہائی حصہ چین سے
آتا ہے- |