بچے کس کو اچھے نہیں لگتے؟ بلاشبہ نومولود بچے اﷲ تعالیٰ
نعمت ہوتے ہیں جن کے آنے سے گھروں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے- ہنستے
مسکراتے بچوں کے بارے میں ایسی کئی باتیں ہیں جو ہر خاص و عام کو معلوم
نہیں- آئیے ان کے بارے میں چند حیرت انگیز باتیں ہم آپ کو بتاتے ہیں:
|
صرف ایک کپ خون:
جی ہاں ایسے نومولود بچے جن کا وزن 2.3 کلوگرام سے لے کر 3.6 کلوگرام کے
درمیان ہوتا ہے ان کے جسم میں تقریباً ایک کپ جتنا خون موجود ہوتا ہے- |
|
ہر چیز کا رنگ سیاہ اور سفید:
چھوٹے بچے color blind ہوتے ہیں اور انہیں تمام اشیاہ سیاہ اور سفید دکھتی
ہیں٬ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ آنکھوں کے ریٹینا میں موجود اعصابی خلیات اور
دماغ جو دیکھنے کی صلاحیت کو کنٹرول کرتا ہے مکمل طور پر تیار نہیں ہوتے-
|
|
ذائقے کی پہچان کی قوت بڑوں سے تیز:
ننھے بچوں کی صرف زبان ہی ذائقے کو نہیں پہچانتی بلکہ ان کے منہ کے مختلف
حصے جیسے کہ تالو٬ پیچھے کا حصہ اور کناروں میں بھی ذائقوں کو پہچاننے کی
صلاحیت موجود ہوتی ہے جس کی بدولت یہ ہر قسم کا ذائقہ فوراً پہچان جاتے ہیں-
ماہرین کے مطابق نومولود بچوں میں ذائقے کو پہچاننے کی قوت بڑوں سے تین گنا
زیادہ ہوتی ہے-
|
|
نومولود بچوں کے آنسو نہیں ہوتے:
ننھے بچے آنسو پیدا کرنے والی صلاحیت نہیں رکھتے- ابتدائی طور پر وہ آنسو
صرف آنکھوں کی حفاظت اور نمی برقرار رکھنے کے لیے بہاتے ہیں- وقت کے ساتھ
ساتھ glands پیدا ہوتے ہیں جو آنسوؤں کی شکل اختیار کرتے ہیں- یہ عمل تب
ہوتا ہے جب بچے کی عمر 1 سے 3 ماہ کے درمیان ہوتی ہے-
|
|
نومولود بچوں میں پیدائشی طور پر تیرنے کی
صلاحیت:
اس بات سے اکثر لوگ واقف نہیں ہوتے کہ بچے پیدائشی طور پر تیرنے کی صلاحیت
رکھتے ہیں اور سانس بھی روک سکتے ہیں- مگر جلد ہی وہ یہ صلاحیت کھو بیٹھتے
ہیں-
|
|
بچے قدرت کا انمول تحفہ ہوتے ہیں جو اپنی معصومت سے ہر کسی کو اپنا گرویدہ
بنا لیتے ہیں- بچوں کے بارے میں مزید معلومات اور نت نئے ناموں کے بارے میں
جاننے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کیجیے:
|
Click Here
|